پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔
راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رن سے شکست دے کر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) X کے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے، اس کے علاوہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف میں شامل ہے۔
پشاور زلمی اچھی کوشش کے باوجود 238 رنز کا ہدف مکمل نہ کرسکی اور، لیکن 5 وکٹوں اور 20 اوورز میں 214 بناسکی۔
کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دینےکے بعد کی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کرگئی ہے جبکہ یہ اس ایونٹ میں ان کی 5ویں کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز
اس کے ساتھ ساتھ اس میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جو 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔
پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ اب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایک پلے آف میچ باقی ہے کیوں پشاور زلمی 8 پوائنٹس کی وجہ سے کراچی کنگز سے شکست کھانے کے باوجود ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں