اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی ہمراہ تھے۔محسن نقوی نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے، انڈر پاس کی تعمیر سے ایئرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی، شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ تعمیراتی سرگرمیاں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی چھت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انڈر پاس پر ہارٹیکلچر سمیت الیکٹریکل ورک کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، منصوبہ کے ڈرینج سسٹم، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی زور وشور سے جاری ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس انڈر پاس پر

پڑھیں:

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے، وزیر داخلہ

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپسکیل پروگرام کے تحت برطانوی حکومت کے خصوصی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپسکیل پروگرام کے تحت غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، مجرموں کے ریکارڈ کا تبادلہ، سیکس آفنڈر مینجمنٹ، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات جیسے اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مؤثر اشتراک جاری ہے۔علاوہ ازیں محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4.3 ٹن افیون برآمد کی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اپسکیل پروگرام کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطری سفیر کی ملاقات
  • تمام  شعبوں میں قطر کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا پاکستان کی ترجیح ہے؛ محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ پر کام دن رات جاری رکھنے کی ہدایت
  • سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا نریندر مودی کی فاشسٹ سوچ ہے: محسن نقوی
  • دشمن اب کسی بھی ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا ، وزیر داخلہ
  • چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ
  • پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے: محسن نقوی
  • پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے، وزیر داخلہ
  • محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات