جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے تین ناموں پر غور کیا گیا، جسٹس اعجاز سواتی کی تقرری کیلئے منظوری دی گئی۔
جسٹس محمد اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں پہلے بھی سنبھال چکے ہیں، وہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 2015 سے ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلوچستان ہائیکورٹ اعجاز سواتی چیف جسٹس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔
مزید :