اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
غزہ(آئی پی ایس )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں محدود پیمانے پر بنیادی انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرے گا، اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے تمام شہریوں کو فوری جبری انخلا کا حکم بھی دے دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان نے وزیراعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے جا رہے ہیں۔
خان یونس میں آج صبح خصوصی آپریشن کے بارے میں غیر تصدیق شدہ رپورٹس کے کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز وہاں بہت اچھا کام کر رہی ہیں، تاہم میں زیادہ تفصیلات بیان نہیں کرسکتا۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے لیے جبری نقل مکانی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ وہاں ایک بے مثال حملہ ہونے والا ہے۔
جبری انخلا کا حکم اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جو قریبی علاقوں بنی سہیلا اور عبسان پر بھی نافذ ہوگا۔حکم نامے میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مغرب کی طرف واقع علاقے المواسی منتقل ہو جائیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ا خان یونس کو فوری طور پر ایک خطرناک جنگی زون تصور کیا جائے گا۔یہ حکم اس سے ایک دن قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی غزہ کے علاقوں، بشمول جنوبی دیر البلح میں واقع القارعہ، کے لیے بھی جاری کیا گیا تھا، جہاں فوج نے اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
وہاب کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا
وہاب ریاض کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا، پی سی بی کے ساتھ منسلک سابق پیسر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لیں گے، اس سے قبل انھیں پی ایس ایل میں بولنگ کوچ بننے کی اجازت نہیں ملی تھی، البتہ اب این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
وہ مستقبل میں شاہینز کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، سرفراز احمد کا نام بھی پاکستان چیمپئنز اسکواڈ میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویاب ریاض کافی عرصے سے مختلف حیثیتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کر رہے ہیں، انھیں چیمپیئنز کپ کے لیے منتخب شدہ پانچوں مینٹورز کا ’’باس‘‘ بھی بنایا گیا تھا، اب یہ پروجیکٹ ہی ختم ہو چکا، البتہ پی سی بی کی جانب سے واضح اشارے دیے جانے کے باوجود سوائے شعیب ملک کے کوئی مستعفی نہیں ہوا، دیگر مینٹورز مصباح الحق، سرفراز احمد، ثقلین مشتاق اور وقار یونس ہیں، 50 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنے والے مینٹورز کو برطرف کرنے پر بورڈ کو 3 ماہ کی تنخواہ ادا کرنا پڑے گی۔
وہاب ریاض کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑے 5 برس ہو چکے، اب ان کا نام سابق کرکٹرز کی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کی ٹیم پاکستان چیمپیئنز میں شامل ہے، اس کے اونر وقار یونس کے ہم زلف کامل خان ہیں، وہاب کو پی ایس ایل 10میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ کوچ بننے کی اجازت نہیں ملی تھی۔
البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ انگلینڈ میں شیڈول ایونٹ کے لیے انھیں این او سی جاری کر دیا جائے گا، وہاب مستقبل میں پاکستان شاہینز کی کوچنگ کے بھی خواہاں ہیں، اسکلز کیمپ میں وہ بولرز کی ’’رہنمائی‘‘ کرتے نظر آئے تھے، سابق کپتان سرفراز احمد بھی لیجنڈز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ کھلاڑیوں کی طرح سابق کرکٹرز کو بھی سال میں 2 لیگز کھیلنے کی اجازت ہے، البتہ اس دوران انھیں بورڈ کی جانب سے تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کی ٹیم پاکستان چیمپیئنز کو گذشتہ برس فائنل میں بھارت نے ہرایا تھا، اس وقت قیادت یونس خان نے سنبھالی تھی۔
رواں ایڈیشن میں یونس خان سمیت مصباح الحق کی شرکت بھی مشکوک ہے، تاحال 10 کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب ملک، سرفراز احمد، شرجیل خان، وہاب ریاض، آصف علی، کامران اکمل، عامر یامین، سہیل خان اور سہیل تنویر کی شرکت کی تصدیق ہو پائی ہے۔