مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما یوتھ ونگ سعودی عرب چوہدری کے راہنما بلال گھمن نے یوم تشکر پروگرام کا شاندار اہتمام کیا ۔جس کے مہمان خصوصی فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان تھے ۔
اس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور ۔ ممبر مجلس عاملہ رانا زوھیب علی خاں صاحب ۔ ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا مسلم لیگ ن سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر۔عباس بشیر یوسفزئی ۔چوہدری شیراز گھمن ۔چوہدری فراز گھمن ۔چوہدری عثمان گھمن ۔ چوہدری ابرار گھمن ۔ چوہدری عبداللہ گھمن اور دیگر دوست بھی موجود تھے ۔
فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہے ہم پاکستان کی تینوں افواج جو کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار مبارکباد پیش کرتے ہیں جس طرح انہوں نے دشمن کا مقابلہ کیا اور فتح یاب ہوئے الحمداللہ ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں lپروگرام میں یوم تشکر کا کیک بھی کاٹا گیا اور دوستوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ بھی دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش چین پاک تعلقات کو مسلسل فروغ مل رہا ہے ، چینی وزارت خارجہ چین کے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں نے قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بہتر کیا ہے، چینی میڈیا اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن
پڑھیں:
پاکستانی ذہین قوم ہیں‘ وہ شاندار مصنوعات تیار کرتے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں انہوں نے پاکستانیوں کو ذہین قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار مصنوعات تیار کرتے ہیں ”فاکس نیوز“ سے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اور شاندار مصنوعات بناتے ہیں ہم ان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتے اور پھر بھی میرا ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارت کا خواہشمند ہے. امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے سال 2024 تک سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوتی ہیں جبکہ پاکستان کی امریکہ سے درآمدات تقریباً 2.(جاری ہے)
1 ارب ڈالر ہیں اپریل کے دوران ٹرمپ نے دنیا بھر سے درآمدات پر وسیع ٹیکسز عائد کر کے ممکنہ تباہ کن تجارتی جنگ شروع کی اور اہم تجارتی شراکت داروں پر اضافی سخت محصول لگائے پاکستان پر 29 فیصد متقابل ٹیکس عائد کیا گیا تھا جسے جولائی تک معطل کر دیا گیا ہے.
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے دورے کے دوران جریدے” بلو م برگ“ کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید مصنوعات خریدنا چاہتا ہے اور غیر محصولاتی رکاوٹیں ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ ٹرمپ کے سخت محصولات سے بچا جاسکے. صدرٹرمپ نے انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ شدید جھڑپوںپر گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کروانے کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے بہت بڑی کامیابی قرار دیا ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان صورتحال اتنی کشیدہ ہو گئی تھی کہ ایٹمی جنگ تک چھڑسکتی تھی انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایٹمی جنگ ہونے والی تھی یا کم از کم بہت قریب تھی،نفرت کافی بڑھ گئی تھی. صدرٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اپنی بھرپور مشاورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان سے زبردست بات چیت ہوئی ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنی تجارتی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ حساب برابر کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے تجارت کو استعمال کررہے ہیں.