نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہباز گل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہباز گل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب سے کارروائی کی منظوری نہیں ملی۔ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی فہرست یوٹیوب انتظامیہ کو بھی ارسال کردی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے سیاسی رفقاء کی ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی راہنما ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم بھی فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔