چین شعاعوں سے ہتھیار تباہ کرنے کی ٹیکنالوجی بنا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
امریکا کے سرکاری ادارے یوایس۔چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن نے امریکی پارلیمنٹ (کانگریس)کو پیش کردہ اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین ’’الیکٹرونک وارفیئر‘‘میں زبردست ترقی کر چکا۔ وہ ایسے ہتھیار بنا رہا جو امریکی ہتھیاروں کو شناخت اور ٹارگٹ کر شعاعیں مار کے تباہ کر سکتے ہیں۔
اس رپورٹ نے امریکی عسکری حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ دور جدید میں تقریباً سبھی ہتھیار ننھے کمپیوٹر، سینسر، چپ اور برقی آلات کے ذریعے کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین کا جدید ترین ڈرون اپنی پہلی پرواز کیلیے تیار؛ اس کی خاصیت جان کر دنگ رہ جائیں گے
الیکٹرونک وار فیئر میں مختلف شعاعیں مثلاً برق مقناطیسی، ریڈیائی ، انفراریڈ، مائکروویوز، لیزر، پارٹیکل بیم وغیرہ خارج کرتے ہتھیاروں کی مدد سے دشمن کے ہتھیار کا الیکٹرونک سسٹم جام یا تباہ کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں الیکٹرونک وارفیئر کے پاکستانی ماہرین نے بھی رافیل سمیت چھ بھارتی طیارے ، ڈرون اور میزائل مار گرانے میں اپنی مہارت دکھائی تھی۔ چین کے تعاون سے الیکٹرونک وارفیئر میں مزید جدتیں پیدا کر کے پاکستان مستقبل کے میدان جنگ میں اپنے دشمنوں کو حیران کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔