کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ظالمانہ اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے۔ ملک کا غریب مزدور، طالبعلم، محنت کش اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے طوفان میں بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں، پروٹوکول، سرکاری جہاز، قافلے اور پرتعیش محلات عوام کے دکھ درد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ منافق چہرے ہیں جو قوم کے سامنے جعلی مسکراہٹیں اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں، مگر پسِ پردہ عوام کی کمائی پر عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں سر جھکانے والے یہ حکمران عوام کے مجرم ہیں۔ قرضے لے کر ان کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالنا اور اپنی تجوریاں بھرتے رہنا کھلی بد دیانتی اور سنگدلی ہے۔ عوام کا صبر اب ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات کی سنگینی کی ساری ذمہ داری اس کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے پر عائد ہوگی۔ اس عوام دشمن معاشی ایجنڈے اور منافقانہ طرزِ حکمرانی کا انجام عبرتناک ہوگا۔ تاریخ ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، جو عوام کا حق چھین کر اپنی عیاشیوں اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے ملک کا مستقبل گروی رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موجودہ قیادت اور فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے: احسن اقبال
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں جبکہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں ؟
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں، موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے، 2 گھنٹے میں بھارت کی چیخیں امریکہ تک پہنچ گئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے کر جانا ہے۔
پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے رہیگا: آئی ایم ایف
مزید :