عمران خان سے ملاقات کے لیے فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر اب فیصل آیا تو اس سے ملاقات نہیں کریں گی۔
آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں آنے والی علیمہ خان اور کارکنوں کو پولیس نے جیل سے ایک کلومیٹر دور ڈھابے پر روک لیا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں آج پھر ملاقات سے روکا جارہا ہے، ایک مرتبہ میری اور ایک مرتبہ میری بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بتایا جارہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ٹیم جیل آئی ہے، ہم ملاقات کے لیے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائیں گے تو ہم یہاں بیٹھے ہیں یہ ہمارا حق ہے۔
عمران خان کی بہن نے دعویٰ کیا کہ فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر اب فیصل آیا تو اس سے ملاقات نہیں کریں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ