ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پر نظرثانی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں فیڈریشن کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاؤنٹس منجمد، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں، اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہوگا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں، حکومت اس پر نظر ثانی کرے، حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے۔ صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناتے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے، حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے، جبکہ ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی انکم ٹیکس کا مطالبہ
پڑھیں:
وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت میں معاملات طے پا گئے
اسلام آباد(ڈیلی پا کستان آن لائن) وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے۔جیو نیوز کے مطابق اگست میں این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی ہوگی، تمام صوبوں کو خطوط جاری کردیےگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این ایف سی نظرثانی معاملے پر ممبرکا نوٹی فکیشن بھی کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے این ایف سی پر نظرثانی کے لیے ممبر کا نام مانگا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کی ہےکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، این ایف سی سمیت سی سی آئی میں جو معاملات رکھے تھے انہیں منوایا ہے۔
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرپاکستان کی عسکری تاریخ کا نیا باب
مزید :