Daily Ausaf:
2026-07-24@15:14:13 GMT

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی اور محمد یونس کوبھی گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کو تعلق گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے تاہم چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے خالی بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں ، ایم آر پی رسیدیں، اور نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس بھی برآمد ہوا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاک فوج کی حکمتِ عملی نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ، عالمی میڈیا کا اعتراف

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ

کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔

مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار منیب بٹ اغوا برائے تاوان کیس کا ڈراپ سین
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک