اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امارات امریکا میں فوجی تعاون کیلئے روڈ میپ تیار ہے۔ اماراتی وزیرِ مملکت برائے امورِ دفاع محمد المزروعی اور امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔  اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ابوظہبی میں اماراتی وزارتِ دفاع میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اماراتی وزیرِ مملکت برائے امورِ دفاع محمد المزروعی اور امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امارات امریکا میں فوجی تعاون کیلئے روڈ میپ تیار ہے۔ یہ فوجی استعدادِ کار میں اضافہ اور طویل المدتی دفاعی ہم آہنگی معاہدہ ہے۔ جس میں متحدہ عرب امارات کو امریکا کا بڑا دفاعی شراکت دار تسلیم کیا گیا ہے۔ امارات امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے۔ جبکہ سائبر سیکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معاہدے پر دستخط

پڑھیں:

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں

اسلام آباد:

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں برآمدی نمو پر مبنی حکومتی ویژن برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے اپنی بجٹ تجاویز میں برآمدی مسابقت، ویلیو ایڈیشن اور لاگت میں کمی پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ کی اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے احسن اقبال کی ای ایف ایس اسکیم کی قیادت اور اصلاحات کا بھی اعتراف کیا۔

خط میں کہا گیا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے حکومتی سمت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، یقین ہے بجٹ میں فنانس منسٹر توانائی کی بلند قیمت اور بھاری ٹیکسوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں گے، ای ایف ایس اسکیم کی اصل روح کو بحال کرنا برآمدات کے لیے ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظم
  • پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش کردیں
  • امریکا میں جدید طرز کا فضائی دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ کی تنصیب کا فیصلہ
  • خلائی جنگ کی تیاری؟ ٹرمپ نے جدید ترین دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا اعلان کر دیا
  • یورینیم افزودگی کسی سے پوچھ کر نہیں کرتے؛ امریکی مطالبہ صرف بکواس ہے؛ خامنہ ای
  • کراچی پر قبضے کا اعلان کرنے والے گورو آریا بھارتی دفاع کے لیے فکرمند کیوں ہوگئے؟
  • وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا تحریری معاہدے کے بغیر اپنی عمارت نیب کو دینے کا انکشاف
  • پاکستان کو اماراتی بینکوں سے 35 کروڑ ڈالر قرض ملنے کی امید
  • سی سی ڈی اور انٹرپول کی متحدہ عرب امارات میں کارروائی، 3 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار