افسوسناک خبر ،پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، بڑا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بنوں میں نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دھماکے سے چوکی کا گیٹ اڑا دیا۔ دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو دھماکے سے اڑانے کے بعد دہشتگردں نے اندر داخل ہو کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اور فورسز دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس چوکی
پڑھیں:
لاہور شہر میں پالتو شیر بے قابو ،حملے میں 2بچے اور خاتون شدید زخمی
لاہور(اوصاف نیوز) علاقے شاہ دی کھوئی میں ملک شانی کے ڈیرے میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی۔ بچوں کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی کے رہائشی ملک شانی نے اپنے ڈیرے پر پالتو شیر پالا ہوا تھا ، جسے نے راستے میں اچانک لوگوں پر حملہ کر دیا
شیر کے حملےکے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے،جنہیں جناح ہسپتال ایمرجنسی سرجیکل میں داخل کروا دیا گیا۔زخمی بچوں میں7سالہ ازحان اور پانچ سالہ زویا کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ ملک اعظم عرف شانی ملک علی ملک بہران شیر کو لے کر باہر گھوم رہے تھے ۔شیر قابو سے باہر ہوا اور حملہ کردیا۔لواحقین کا کہنا ہے شیر کےساتھ علاقہ میں متعدد دفعہ خوف وہراس پھیلایا جاتا رہا ہے۔ لیکن خوف سے کوئی بات نہیں کرتا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کر لیا۔وائلڈ لائف ٹیم نے پالتو شیر کو قابو کر لیا..
ڈی آئی جی آپریشنز نے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کسی بھی فرد کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں، کسی کے شوق شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بنے ہرگز قبول نہیں۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل