خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ہر محب وطن اپنا قومی و ملی فریضہ سمجھ کر دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن سفاک قاتل اور ملک دشمن ہیں، ان کا صفایا قانون نافذ کرنیوالوے اداروں کو پوری طاقت سے کرنا ہوگا، حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد کسی کی معافی یا رحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا، دہشتگرد کاروائیوں کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں بھارت کی طرح ملک میں موجود دہشتگردوں کو بھی عبرت کا نشان بنانا ہوگا، بھارت 10 مئی کی عبرتناک شکست برداشت نہیں کر پارہا، دہشتگردوں سے پاکستان میں بزدلانہ کاروائیاں کروا رہا ہے، حکومت دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے سر عام چوراہے پر لٹکا کر گولیاں مارے، کوئی ہمارے بچوں کو قتل کرے گا تو محفوظ وہ بھی نہیں رہے گا، معصوم بچوں کے اسکول کی بس پر بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشتگرد بزدل اور ملک دشمن ہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ ہیں، بھارت ملک میں دہشتگردی، لسانیت وفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہا ہے جسے کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر دھماکے کی شدید مذمت اور دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ شہید بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، پاکستان کی قوم متحد اور ملک دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت گی۔ شاداب نقشبندی نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی دہشتگردی کروا رہا ہے، بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی کا حساب دینا ہوگا، ملک میں موجود بھارتی ایجنٹ و دہشتگرد اب بچ نہیں سکیں گے، پاکستان کے عوام بہادر، جرأت مند اور ملک کی سلامتی و دفاع اور دہشتگردی کے خلاف بنیان موصوص کے مانند ہیں، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، گلی محلوں بازاروں اور اسکولوں کے قریب مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے، ہر محب وطن اپنا قومی و ملی فریضہ سمجھ کر دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن سفاک قاتل اور ملک دشمن ہیں، ان کا صفایا قانون نافذ کرنیوالوے اداروں کو پوری طاقت سے کرنا ہوگا، حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشتگردوں کو اور ملک دشمن کے خلاف نے کہا
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔