آپریشن بُنیان مرصوص میں شرمناک ناکامی کےبعد بھارت نے اسکول بس پر بہیمانہ حملہ کرایا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔

میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، بھارت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو سرگرم کر رکھا ہے، پاکستان میں خوف اور عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ واقعے میں تین معصوم بچے اور دو نوجوان شہید جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں، آپریشن “بنیان مرصوص” میں شرمناک ناکامی اور سیکیورٹی فورسز کے مؤثر تعاقب کے بعد، بھارت اپنے ان دہشت گرد نیٹ ورکس کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال بھارتی سیاسی قیادت کی اخلاقی پستی اور بنیادی انسانی اقدار کی نفی کا مظہر ہے، اس بزدلانہ بھارتی سرپرستی میں کیے گئے حملے کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے اس مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، پاک افواج پوری پاکستانی قوم کی حمایت سے بھارتی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردی کا ہر پہلو سے قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق چین سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلی سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترجمان پاک فوج اسکول بس پر بھارت نے کے لیے اپنے ا

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی