2025-05-21@15:16:23 GMT
تلاش کی گنتی: 572

«اسکول بس پر»:

    اسلام آباد: پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس حملے میں بچوں کی ہلاکت کا معاملہ بین الااقوامی سطح پر اٹھائے گا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے انڈیا ہے اور نہ صرف خضدار سکول بس بلکہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور دہشت گردی کے دیگر تمام واقعات کے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھے جائیں گے۔ مصدق ملک اگلے ہفتے پاکستان کے ایک خصوصی وفد کے ہمراہ امریکہ اور یورپ کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ رواں ماہ کے اوائل میں انڈیا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا. چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی. اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹرزون اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم تا 31جولائی تک ہوں گی. محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔اس سے قبل گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔بلوچستان...
    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بچے کسی صورت میں تشدد کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔یونیسف کی چیف آف ایڈوکیسی اینڈ کمیونی کیشنز کیرن ریڈی نے کہا کہ ہم اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی بھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے، افسوس کی بات ہے پاکستان میں بہت سے بچوں کےلیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے۔یونیسف ترجمان نے مزید کہا کہ آج خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہو گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ بس بہت ہو چکا...
    پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔ نیٹلی بیکر نے لکھا کہ...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے اور ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے۔ Post Views: 5
    خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے سفاکانہ اور بے رحمانہ حملے پر عالمی سطح پر افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابلِ فہم ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: “ہم خضدار، بلوچستان میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہیں۔ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔” بیان میں مزید کہا...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ہر محب وطن اپنا قومی و ملی فریضہ سمجھ کر دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن سفاک قاتل اور ملک دشمن ہیں، ان کا صفایا قانون نافذ کرنیوالوے اداروں کو پوری طاقت سے کرنا ہوگا، حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرے۔ اسلام ٹائمز۔  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد کسی کی معافی یا رحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا، دہشتگرد کاروائیوں کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں بھارت کی طرح ملک میں موجود دہشتگردوں کو بھی...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردانہ حملے میں معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نٹالی بیکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا‌‌ شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، 10 مئی جنگ میں بھارت کو پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، مودی سرکار خفت مٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرر ہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خضدار میں سکول بس پر خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کا قلع قمع ضروری ہے۔ شہداء کے ورثا سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت ایک عرصے سے پاکستان کو عدم...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے اور ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ بدھ کو...
    سٹی 42 : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے،  جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔  وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں لیکن معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، بچوں کو بےدردی سے شہید اور زخمی کیا گیا، دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خضدار میں...
    ---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان پایا جاتا ہے، کئی اسکول بجلی سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں، واش روم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 395 اسکولوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، 2 ہزار 625 اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2464 اسکولوں کی چار دیواری، 2292 اسکولوں میں واش رومز دستیاب نہیں، مجموعی طور پر 2211 پرائمری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، 160 مڈل اسکولوں میں بجلی اور 57 میں واش روم کا انتظام نہیں۔ خیبرپختونخوا...
    آپریشن بُنیان مرصوص میں شرمناک ناکامی کےبعد بھارت نے اسکول بس پر بہیمانہ حملہ کرایا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔...
    خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں معصوم طلبہ کو لے جانے والی اسکول بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین طالبات شہید اور متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میدان جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی پراکسی نیٹ ورکس نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے...
    اسلام آباد: خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں تین طالبات شہید ہوگئیں، میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ حملے میں...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں نے حملہ کرکے 3 بچیوں سمیت 5 افراد کو شہید کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد  بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت  میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں...
    راولپنڈ ی (اوصاف نیوز)میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں،اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت...
    ---فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث ہے، بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت سےہونے والی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو سپورٹ...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، بھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، دہشت گردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آرانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) خضدار کے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال نے بتایا کہ آج صبح "آرمی پبلک اسکول کی بس میں مختلف مقامات سے بچوں کو سوار کر کے اسکول لے جایا جا رہا تھا کہ شہر کے قریب خودکش بمبار نے اسے نشانہ بنایا۔" بس میں تقریباﹰ چالیس بچے سوار تھے۔ پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر...
    خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے میں 5 بچوں کے جاں بحق اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ، شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ادھروزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق...
    وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی تو اب دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ میں بھارت کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی، یہ پراکسیز کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ہم نے تمہارے براہموس، رافیل اور ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی عطا تارڑ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان کی طرف سے بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری قوم بھارتی پراکسیز...
    گلشاد بی بی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ 8 سال کی عمر میں داخلہ مہم کے دوران انہیں اسکول میں داخل کیا گیا اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جاتی ہیں، لیکن ان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ان کی عمر کے 49 لاکھ بچے اب بھی اسکول نہیں جاتے اور تعلیم سے محروم ہیں، جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تعلیم کے میدان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کیا کہتے ہیں؟ 17 سالہ گلشاد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے اور سال 2014 میں خصوصی داخلہ مہم کے دوران ان کا اسکول میں داخلہ ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے بہادری اور دلیری کے ساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور دشمن کو شکست فاش دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آج علی الصبح بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں معصوم بچوں کو بزدلانہ حملے میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن نے ہمارے بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی سفاکیت اور کمزوری کا ثبوت دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بھارت فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انسانیت دشمن اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ حملے میں پانچ معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد نہ صرف انسانیت بلکہ امن کے بھی دشمن ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلکہ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو آئینی دائرہ کار میں سخت ترین سزا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار بلوچستان میں آرمی پبلک سکول کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےاس کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔(جاری ہے) معصوم بچوں کی بس پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور شرمناک ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، انہیں انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے واقعہ کے ذمہ داران...
    وزیراعظم  شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے  ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم  شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے  ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم  نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کااظہارکیا ہے،صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی  کااظہارکیاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ذمے داران کے فوری تعین اور انہیں قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ فرانس میں ضبط کی گئی بلوچستان کی نوادرات پاکستان کو واپس مل...
    بلوچستان میں دہشتگرد ریاست بھارت کی منصوبہ بندی اور ان کے ایجنٹوں کے ذریعے ایک اور بزدلانہ اور ظالمانہ حملے میں آج خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔ میدان جنگ میں مکمل ناکامی کے بعد، بھارت نے ایسے انتہائی گھناؤنے اور بزدلانہ حملوں کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے اپنے ایجنٹوں کو فعال کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 3 معصوم بچے اور 2 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد بھارت اپنے دہشتگرد ایجنٹوں کو پاکستان میں نرم اہداف جیسے معصوم بچے اور شہریوں کے خلاف ریاستی ہتھیار کے طور پر...
    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارت نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ کروایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک اور بزدلانہ اور بہیمانہ حملے میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بھارت جیسی دہشت گرد ریاست نے منصوبہ بندی کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کروایا۔ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد، بھارت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے آلہ کاروں کو سرگرم کر رکھا ہے، پاکستان میں خوف...
    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے سکول بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بس تباہ ہو گئی، سکول بس میں سوار 3 بچے اور 2 اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید ہوئے ہیں، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد...
    پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
    بلوچستان کے شہر خضدار میں بچوں کو اسکول لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 38 شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ خضدار کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں ایک اسکول وین معمول کے مطابق بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیا۔ جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کئی زخمی بچے سڑک پر جا گرے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ خودکش نوعیت کا تھا، جس میں حملہ آور...
    خضدار میں سکول بس کے قریب خودکش دھماکا، 2 اساتذہ اور 4 بچے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بس تباہ ہو گئی، سکول بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح ایک المناک سانحہ پیش آیا، جہاں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول جانے والے بچوں کی وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار، یاسر دشتی نے وی نیوز کو تصدیق کی کہ دھماکا خودکش حملہ تھا، واقعے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) خضدار منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی انتہاپسندوں کا بلوچستان میں مداخلت...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب تھا۔ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
    پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
    کراچی: یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصبات تعلیم میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونیسف وفد نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سندھ میں اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پانچ سالہ جامع اور کثیر شعبہ جاتی روڈ میپ پر مشاورت کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے یونیسیف وفد سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت کا ہدف پانچ سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی لانا ہے، پرائمری کے بعد سیکنڈری اسکولوں کی کمی ڈراپ آؤٹ کی بڑی وجہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
    خیبر (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں  میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    برطانوی کوہ پیما نے 19ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی ہے۔ جنوب مغربی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ ماؤنٹین گائیڈ کینٹن کول نے اتوار کے روز کئی دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سرکی،جس کی اونچائی 8 ہزار 849 میٹر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 4 کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے کینٹن کول نے پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ 2004 میں سر کی تھی، اور اس کے بعد سے وہ تقریباً ہر سال اس چوٹی کو سر کررہے ہیں۔ وہ 2014 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے سے قاصر رہے تھے، کیونکہ 2014 میں برفانی تودا گرنے سے 16 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سیزن منسوخ کر...
    بیجنگ :کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز...
    سٹی42:  شدید گرمی کی لہر Heat Wave  کے سبب صوبائی حکومت نے کل 17 مئی سے  گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔  حکومت بلوچستان نے صوبے کے ہیٹ ویوو کی زد میں آئے ہوئے علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لئے چھٹیوں کا اعلان کردیا  ہے۔کوئٹہ  میں صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج  16 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 17 مئی سے 31۔جولائی تک بند رہیں گے۔  آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ہیٹ ویو کے سبب بلوچستان کی حکومت نے سکول کے کمسن بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے کل ہفہ کے دن سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر...
    کراچی: سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ’’اسکول کھانا پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ پروگرام کا افتتاح وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مراد میمن میں کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں کو کھانا پیش کر کے مہم کی شروعات کی۔ یہ پروگرام سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم اور معروف فلاحی ادارے اللہ والے ٹرسٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں کے 70 ہزار سے زائد بچوں کو روزانہ ایک وقت کا مفت اور متوازن کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار...
    رواں تعلیمی سال میں سکولوں کےبچوں کاسلیبس مکمل نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان نےاساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنےسےروک دیا۔ہفتہ وار2 چھٹیوں اورغیراعلانیہ چھٹیوں کےباعث سلیبس مکمل نہ ہوا۔بیشترسکولوں میں بچوں کومفت درسی کتب بھی تاخیرسےملی ہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی گرمی کی چھٹیوں سےقبل سلیبس ہرصورت مکمل کروایاجائے۔
    سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی کا انکشاف، پنجاب حکومت کا اگست میں نئی بھرتی کا فیصلہ۔پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، جسے جلد ہی پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اگست میں نئے سکول ٹیچر انٹرن رکھیں گے، جن کی بھرتی سے اساتذہ کی مذکورہ قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ سکولز انٹرن کی معیاد تیس مئی کو ختم ہو جائے گی۔جس...
    موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ترقی اور تعاون کی منصوبہ بندی” کے معاہدے پر دستخط کیے۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ چین کولمبیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید ترقی دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کولمبیا کے باقاعدہ...
    کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ آمنہ شدید زخمی ہوئی، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔ جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا...
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اپنی والدہ کو بہترین ساس قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ جوریہ سعود نے حال ہی میں منائے گئے ’ماؤں کے عالمی دن‘ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بہت ’کول ساس‘ ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن کے لیے حیدرآباد گئی تھی، میری اپنی والدہ سے بہت اچھی دوستی ہے، میں نے حیدرآباد میں اپنی والدہ کو گھر میں دیکھا تو انہیں کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے جو آپ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ View this post on Instagram...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے لیے مقامی اساتذہ کی تعیناتی اور ہر اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کواعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔   وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
    محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے  میں اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے...
    پیرہاڑی سے بٹگرام آنے والی اسکول وین پر فائرنگ سے 5 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سوات: اسکول وین پر حملہ، اصل ہدف ڈرائیور تھا سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے جس میں وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوگئے خیبر پختونخوا کےضلع بٹگرام میں پیرہاڑی کوزہ بانڈہ سےشہر آنے والی اسکول وین پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کےضلع بٹگرام میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور سمیت پانچ بچے شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا،پولیس کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع ڈرائیور سے درینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر کے اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ محکمے کے مطابق یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 100 کلاس فور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محمد ذیشان سمیت دیگر 99 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملازمین کی جانب سے سینیر قانون دان چوہدری آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کلاس فور ملازمین کو گزشتہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جو کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سماعت کے دوران سی ای او اسکول ایجوکیشن لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل...
    فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام اسکول آج سے معمول کے مطابق کھولے جائے گے، اسکول کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
     تجارتی معاہدے ملٹی نیشنل (بین الاقوامی) کارپوریشنوں کو غریب و ترقی پذیر حکومتوں کے حقوق پامال کرنے کی اجازت دیتے ہیں… یہ جنوبی امریکن مملکت، کولمبیا کی حکومت کا پیغام ہے جو کرپشن میں لتھڑے تجارتی معاہدوں کے اثرات کو قومی خودمختاری اور آزادی کے لیے بطور ’’قاتل ‘‘ اور ’’خون کی ہولی ‘‘ بیان کرتی ہے۔ اب جدید تاریخ میں کولمبیا کے پہلے لیفٹسٹ صدر، گستاؤ پیترو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں جو ان کے ملک نے امریکا و یورپ کی حکومتوں اور وہاں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ کر رکھے ہیں۔ صدر گستاؤ پیترو کے پاس ایک مضبوط کیس ہے کیونکہ پچھلے دو برس سے امریکا...
    پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی...
    نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے...
    تمباکو کے استعمال سے متعلق ریسرچ آرگنائزیشن دی انیشیٹو کی ریسرچ سامنے آئی ہے جسے انڈس اسپتال کے توسط سے پیش کیا گیا۔ ریسرچ پر 6 ماہ کا عرصہ لگا اور اس کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ اسکول جانے والی عمر کے بچوں میں تمباکو کا استعمال کس حد تک ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں موبائل کی لت یا ڈیجیٹل نشہ، ماہرین نے جان چھڑانے کا طریقہ بتا دیا اس ریسرچ میں 14232 بچوں سے بات کی گئی جن میں سے 9011 وہ بچے ہیں جو اسکول جاتے ہیں جبکہ 5221 بچے وہ ہیں جو محنت مزدوری کرتے ہیں۔ اس سروے میں 55 فیصد لڑکوں جبکہ 36 فیصد لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر آمنہ خان کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نےصوبائی وڈسٹرکٹ لیول پروارکنڑول روم قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ سکولوں کو جنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں وار کنڑول روم بنائے جائیں گے جبکہ وار کمیٹیاں ایمرجنسی ایجوکیشن پلان بنائیں گی۔ کمیٹیاں سکولوں میں جنگ کی صورت میں خطرات کا جائزہ لیں گی ، ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں طلباکو تعلیم دینے کیلئے عارضی جگہوں کا بندوست کریگی۔ جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کا بندوست کیا جائے، ہائی رسک سکولوں میں حفاظتی ڈرل کی جائیں گی۔خطرات کے اعتبار سے سکولوں کی کیٹگری بنائی جائے گی۔تمام...
    قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی یروشلم کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے زیرِ انتظام 3 اسکولوں کو بند کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان اسکولوں کی بندش کا ;عجلت میں لیا گیا۔ سیکڑوں فلسطینی طلبا کو اسکول سے واپس گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے اسکول کی مکمل تلاشی لی۔ چھاپے کے وقت بھی وہاں ;6 سے 15 سال کی عمر کے درجنوں طلبا کلاسز میں موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں اسکول اسٹاف کے ایک رکن کو بلاجواز حراست میں لے لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اداورے اونروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل، فلپ لازرینی نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) فلسطینی وزارت تعلیم کے ترجمان صادق خضور نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’فلسطینی وزارت تعلیم شعفاط میں اقوام متحدہ کے اسکولوں کی بندش کی مذمت کرتی ہے۔ یہ بچوں کے تعلیم کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘‘ خضور نے امید ظاہر کی کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ کے نتیجے میں اسرائیل اپنا یہ فیصلہ واپس لے لے گا۔ قبل ازیں UNRWA نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ضم شدہ علاقے میں اس کے تین اسکول بند کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس ایجنسی کے ایک ملازم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ چند...
      پنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبہ بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔  حکام کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پنجاب بھر کے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔  حکام کے مطابق پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز بھی اتوار تک بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ Post Views: 6
    نیویارک: کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ درجنوں طلبہ نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری (بٹلر لائبریری) پر قبضہ کرلیا، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نیویارک پولیس (NYPD) کو طلب کرلیا۔ طلبہ مظاہرین نے احتجاجی طور پر لائبریری کو فلسطینی دانشور باسل الاعرج کے نام سے منسوب کیا، کفیہ پہن کر "غزہ کے لیے ہڑتال" کے بینر آویزاں کیے، اور اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں سے یونیورسٹی کو مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق کم از کم 75 طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ آن لائن ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو زپ ٹائیز میں جکڑ کر پولیس بسوں میں منتقل کیا۔ کولمبیا...
    ترن تارن کے ڈپٹی کمشنر نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے تمام اسکول 8 سے 11 مئی تک بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جمعرات کو پنجاب کے چھ سرحدی اضلاع میں تمام اسکول بند رہے۔ حکام نے بتایا کہ فیروز پور، پٹھان کوٹ، فاضلکہ، امرتسر، گرداس پور اور ترن تارن اضلاع میں اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو بہانہ بناکر بدھ کی صبح بھارتی مسلح افواج کی طرف سے پاکستان پر میزائل حملے کئے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ ترن تارن کے ڈپٹی کمشنر...
    غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت 107 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ دوسری جانب لبنان پر حملہ کرکے حماس رہنما کو قتل کردیا جب کہ قحط زدہ غزہ کے بچے غذائی قلت سے نحیف ہوگئے۔ ورلڈ سینٹرل کچن نے امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان کردیا جس کے بعد امریکی کانگریس کے 94 ڈیموکریٹ اراکین...
    امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا جرم بن گیا، کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاج کرنے پر پولیس نے درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں جاری مظاہروں نے اس وقت نیا رخ اختیار کرلیا، جب درجنوں طلباء نے مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر قبضہ کیا، پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے 50 طلباء کو گرفتار کرلیا، جن کے ہاتھوں میں پلاسٹک کی ہتھکڑیاں تھیں۔ یہ مظاہرہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف یونیورسٹی کی تاریخ کے بڑے احتجاجوں میں شمار کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے لائبریری کی دوسری منزل پر واقع ریڈنگ روم کو ’آزادی زون‘ قرار دیتے ہوئے بینرز...
    اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے کم از کم 61 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق الوحدہ اسٹریٹ غزہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے ایک اسرائیل ڈرون حملے میں 17 افراد شہید ہوگئے۔ یہ غزہ میں ان چند مقامات میں سے ایک تھا جہاں 2 ماہ سے زائد عرصے سے محصور غزہ کے عوام کے لیے اشیائے خورونوش دستیاب تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ علاوہ ازیں، غزہ سٹی میں واقع الکرامہ نامی اسکول پر ہونے والی بمباری میں 13 افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ میں متعدد مقامات پر حملے کیے گئے جن سے درجنوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ...
    GAZA: غزہ میں پرہجوم مارکیٹ اور ریسٹورنٹ کے قریب واقع اسکول پر اسرائیل کی بم باری کے نتیجے میں 48 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے دو حملے کیے، جس غزہ سٹی کے مضافات تفاح میں واقع کراما اسکول کو نشانہ بنایا جہاں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ قریب ہی واقع ایک ریسٹورنٹ اور مارکیٹ کے قریب کیا جہاں مزید 33 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتا گیا کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو عام گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقہ خون...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 مئی 2025ء) غزہ میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلائے جانے والے سکول پر اسرائیل کے حملے میں تباہی کی خوفناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 30 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے البوریج میں منگل کو یہ سکول دو مرتبہ حملے کا نشانہ بنا جس میں اسے شدید نقصان پہنچا۔ حملے میں سکول کے اندر قائم پناہ گاہ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات پیش آئیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر سے...
    پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے کل سکول اور کالج کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب...
    آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
    سرینگر(اوصاف نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف کارروائی شروع ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد بی جے پی کے حامی بھارتی کشمیری صحافی ادیتا راج کول نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بڑے جانی نقصان کی بالواسطہ تصدیق کردی۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین عام شہریوں کے پاکستانی حملے میں مارے جانے کی خبر دی ہے۔ادتیا راج کول نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا ”پانپور، اکھنور، رام بن، ہمارے بہادروں کیلئے دعائیں۔“ واضح رہے کہ یہ تینوں مقبوضہ جموں کے علاقے ہیں۔ادتیا کول کی ٹوئیٹ کے جواب میں بھارتی اپنے فوجیوں کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی...
    سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے۔ پہلے تو یہ خبریں صرف پاکستان میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے ہی چل رہی تھیں لیکن اب مقبوضہ وادی کے ایک صحافی نے ان تباہ حال طیاروں کی ویڈیو  ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔ صحافی آصف صحاف کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کوئی لڑاکا طیارہ پلوامہ میں ایک سکول پر گرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جنوبی کشمیر کا علاقہ وایوں ہے جہاں طیارہ گرا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ان کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 ) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری منظور نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 17 ہزار سرکاری سکولوں کو آﺅٹ سورس کرنے جارہی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا2لاکھ افرادکو وفاق سے نکالنے کاپلان ہے اور پنجاب حکومت17ہزارسرکاری سکول کوآﺅٹ سورس کرنے جارہی ہے. انہو ں نے کہا کہ لاہور کے جناح ہسپتال سمیت بڑے ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت کوبھی آﺅٹ سورس کیا جائے گا، اساتذہ ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف سراپااحتجاج ہیں، پنجاب حکومت کی نااہلی ہے کہ اس سے صحت اور ایجوکیشن کا نظام نہیں چل رہا.(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کے13ہسپتال100 فیصد فری ہیں، سندھ میں...
    ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(پریس ریلیز)وفاقی ٹیکس محتسب (FTO)عزت مآب،ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ایف بی آر (FBR)کے ایس آر او(SRO) اور پوائنٹ آف سیل(PoS) انضمام کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کواعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے اور تعلیمی اداروں کو نوٹسز اجرا کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ک میٹی میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین اورصوبائی صدر سندھ اخترآرائیں جبکہ ایف بی آر کی نمائندگی ارشد نواز چھینہ...
    شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)شارجہ چلڈرن ریڈنگ فیسٹیول اور بزمِ اردو کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر شارجہ میں اردو فیسٹ 2025 منایا گیا، جس میں انٹر اسکول بیت بازی اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ طلبہ نے اردو زبان سے محبت اور ادب سے لگاؤ کا بھرپور اظہار کیا۔(جاری ہے) تقریری مقابلے کے نتائج:پہلا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العیندوسرا انعام: شیخ راشد المکتوم پاکستان اسکول، دبئیتیسرا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العینبیت بازی کے نتائج:پہلا انعام: انگلش لینگویج اسکول، دبئیدوسرا انعام: پامیر پرائیویٹ اسکول، شارجہتیسرا انعام: پاکستانی اسلامک پرائیویٹ اسکول، العینمعروف شاعر سید تابش زیدی نے بیت بازی کی میزبانی کی اور اردو شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اختتامی تقریب میں تمام شرکاء کو اسناد دی گئیں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے۔ بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم  کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے 90دن کے اندر ضروری سہولتوں...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں، اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں11ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو گئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اگلے مالی سال میں 250 اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی اور پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک ایڈ اسکول بنیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آئی ٹی اور سائنس لیب ہوگی، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ اور دیگر جدید...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ بھی کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت...
    بورے والا میں دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لے آنے والا رکشہ ڈرائیور 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے طالبہ حاملہ ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول لے جانے اور لانے کے لیے رکشہ لگوا کر دیا تھا، اسکول سے گھر نہ پہنچنے پر والدہ کو تشویش ہوئی تو بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر بچی نہ ملی اور آخر کار رات تین بجے بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ہوش میں آنے کے بعد بچی نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ پچھلے چار ماہ سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر...