پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ رخواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مقف اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں پاکستان نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ہم آج ایک متحد قوم ہیں، خطے اور دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل ،23 رکنی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ،محسن نقوی کنویئر ہوں گے، وزرا ئ،سیکرٹریز بھی شامل حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے پاکستان نے حاصل کی نے کہا
پڑھیں:
بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-27
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی بے نقاب ہوگئی، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار کرلیا گیا‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد بھی ہوئیں‘وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ’’را‘‘نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیراطلاعات عطا محمد تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کی تفصیلات شیئر کیں اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے جاسوس ملاح کی وڈیو بھی نشر کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز نامی ملاح کو گرفتار کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور پھر بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اوررینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی، جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کر دی، اعجاز ملاح کو بھارت جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے اعجاز ملاح کی وڈیو بھی نشر کی جس میں اس نے اعتراف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے مجھے سمندر سے گرفتار کیا، بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔اعجاز ملاح نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ بھارتی ایجنسی نے مجھے فوج کی وردیاں، موبائل سمز اور فون بلز وغیرہ لانے کی ہدایت دی، اس کے علاوہ 50 اور 100 روپے کے پرانے کرنسی نوٹ لانے کا بھی کہا گیا، میں نے سارا سامان اکٹھا کیا جس کی ایک تصویر بھارتی ایجنسی کے افسر اشوک کمار کو بھیج دی اور پھر میں اکتوبر کے مہینے میں دریا کی طرف نکل گیا لیکن مجھے راستے میں ہی پاکستانی سیکورٹی اداروں نے پکڑ لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اعجاز ملاح کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی سیکورٹی ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملکی سرحدوں کے دفاع اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکنا ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے گجرات اور کَچھ کے قریب فوجی مشقوں کی آڑ میں مذموم سرگرمیاں شروع کیں، بھارتی مشقوں کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور تخریبی کارروائیاں تھا، بھارت نے فوجی مشقوں کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم سے جوڑنے کی کوشش کی، سیکورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کی سازش ناکام بنائی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا بھارت کے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت دعوے دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئے، پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی سازش کو بے نقاب کر دیا اس معاملے کوعالمی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا،افغان وزیر خارجہ نے بھارت میں بیٹھ کر کشمیر سے متعلق بیان دیا، یہ نہ تین میں ہیں نہ تیرا میں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پہلے آپریشن سندور تھا اب یہ آپریشن پروپیگنڈا ہے ، پاکستانی میڈیا نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی جنگ جیتی، یہ پہلی بار نہیں ہے، پہلے پہلگام میں چینی سیٹلائیٹ فون برآمد کرنے کا کہا گیا۔ بھارتی ہینڈلر کے اعجاز ملاح کے ساتھ فون کی آڈیو میسجز بھی پریس کانفرنس کے دوران چلائے گئے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پریس کانفرنس کر رہے ہیں