توہین عدالت کیس، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم، ملازمت کیلئے نااہل قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت نے دونوں افسران کی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔دونوں افسران سرکاری، نیم سرکاری اور عوامی اداروں میں ملازمت یا نمائندگی کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم بھارت کا ایک اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار حالیہ جنگ 1971اور 1965سے زیادہ خطرناک تھی، بیرسٹر گوہر وزیر ریلوے کا عیدالاضحی پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس22مئی 2025ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توہین عدالت ماہ قید کا حکم

پڑھیں:

ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور دشمن کو شکست دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دشمن کے خلاف کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے خلاف شاندار کردار ادا کیا۔

کابینہ نے اس کامیابی پر پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ائیر چیف مارشل کی ملازمت جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فور اسٹار ائیر فورس افسر ہیں، انہوں نے 19 مارچ 2021 کو اپنے پیشرو ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی اور وہ پاکستان کے 16ویں چیف آف ایئر اسٹاف ہیں۔
مزیدپڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تاحیات تعیناتی،بڑادعویٰ‌سامنے آگیا

متعلقہ مضامین

  • توہین عدالت کیس: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم
  • آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری!
  • ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ
  • غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس، لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار کی ضمانت منظور
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب
  • علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت، جیل حکام سے جواب طلب
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب