جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ایرانی باشندے نے اپنے جسم پر 96 چمچوں کو متوازن کر کے تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وہ کون سا شہر ہے جہاں اونچی ہیل پہننے کے لیے پرمٹ لینا پڑتا ہے؟
2021 میں 54 سالہ ایرانی باشندے ابوالفضل صابر مختاری نے بنا کسی چیز کی مدد کے جسم پر 85 چمچوں کو بیلنس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اور پھر 2 برس بعد ہی 2023 میں 88 چمچوں کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
تاہم اب مختاری نے مزید 2 برس بعد جسم پر کُل 96 چمچوں کو بیلنس کرنے کے ساتھ ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑا دیا ہے۔
3 بار ریکارڈ توڑنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے کہا کہ وہ بچپن ہی ہی اپنی جلد پر چیزیں چپکا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی برس کی مشق اور کوشش کے بعد میں اپنے ٹیلنٹ کو اس مقام تک پہنچانے میں کامیاب ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اے آئی ڈاکٹر کلینک کھولنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
ابوالفضل صابر مختاری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ کوئی بھی چیز، میرا مطلب ہے، کوئی بھی چیز۔ کوئی بھی چیز جس کی سطح ہو میں اپنے جسم سے چپکا سکتا ہوں، جیسے پلاسٹک، شیشہ، پھل، پتھر، لکڑی اور یہاں تک کہ ایک مکمل بالغ انسان کو بھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابوالفضل صابر مختاری چمچے ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابوالفضل صابر مختاری چمچے ورلڈ ریکارڈ ابوالفضل صابر مختاری ورلڈ ریکارڈ مختاری نے
پڑھیں:
20 سال سے پشاور، راولپنڈی اور نوشہرہ میں ایف سی کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنیوالے 4 گینگسٹر ہلاک
پشاور:پولیس نے 20 سالہ سے پشاور میں ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک افغانی بھی شامل تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمکنی میں علی الصباح پولیس اور بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے چار ملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ 20 سال سے پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عبدالغفور عرف غفور ولد اختر محمد، شاہ پور ولد شاہ مہر، جاوید ولد محمد جمال (ساکنان افغانستان) اور سمیع اللہ ولد محمد (سکنہ بیرون گنج) کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق یہ گروہ حال ہی میں علاقہ جھگڑا میں ایف سی کی وردی پہن کر ایک ڈاکٹر کے گھر کروڑوں روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھا، جس کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں علت 2120 مورخہ 19 ستمبر 2025 بجرم 395، 457 درج تھا، اسی گینگ نے 26 اگست 2025ء کو ترناب فارم کے علاقے میں بھی ایک شہری کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹے تھے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 223 بور، دو پستول 30 بور، ایک سیڑھی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک گروہ بین الاضلاعی نیٹ ورک کا حصہ تھا جو وردی پہن کر سرکاری اہلکار ظاہر کرتا اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتا تھا۔
ترجمان کےمطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے جبکہ باقی مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔