نیا مالی سال:محکمہ بلدیات نے 400 ارب روپے مانگ لئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ْقیصر کھو کھر:لاہورمیں محکمہ بلدیات پنجاب نے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں 400 ارب روپے کی ڈیمانڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ہے۔ بجٹ کا مقصد مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
محکمہ بلدیات کے مطابق والڈ سٹی منصوبوں کے لیے 32 ارب روپے درکار ہیں۔مثالی گاؤں منصوبے کے لیے 60 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے سب سے بڑی رقم یعنی 300 ارب روپے مانگی گئی ہے۔جوہڑوں اور پارکوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
یونین کونسل دفاتر کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قبرستانوں کی چار دیواری کے لیے 3 ارب روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ بجٹ مطالبات شہری سہولیات کی بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پیشِ نظر تیار کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی مزید بندش سے متعلق فیصلہ جمعرات کو متوقع
بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے، اب تک بھارتی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے، اب تک بھارتی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی پروازوں پر مزید پابندیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔ بندش کے باعث بوئنگ 777 اور ائیر بس طیاروں کی تقریباً 150 پروازوں کو روزانہ 2 سے 4 گھنٹے اضافی سفر طے کرنا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ فلائٹ آپریشنز کی پیچیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ ایئر انڈیا کو صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے اضافی خرچ کرنے پڑے، جبکہ طویل فاصلے کی پروازوں کے لیے مجبوری میں کیے گئے اسٹاپ اوورز کی وجہ سے مزید 3 ارب روپے کا خرچ ہوا۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ایئرلائن ایئر انڈیا نے حکومتِ بھارت سے مالی امداد کی باضابطہ درخواست بھی دے دی ہے، تاکہ موجودہ صورتحال میں نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔