کراچی: غیرملکی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور، پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور ہوگئی، کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلا دھار
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے دوران پرواز بھارتی ایئر لائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔
پائلٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تاہم سری نگر جانے والے طیارے نے محفوظ لینڈنگ کر لی۔
طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔
دوسری جانب شہر میں طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، میٹرو بس سروس متاثر ہوئی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
دہلی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا، بھارتی شہر غازی آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
Post Views: 4