پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشتگردی وسائل لوٹنے کیلئے ہے، اے این پی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اپنے بیان میں اے این پی بلوچستان نے کہا کہ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشتگردی اور جنگی معیشت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائیگا، بچے، خواتین، بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے وزیرستان اور خضدار میں معصوم بچوں اور بچیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے چاہے وزیرستان کے ہوں یا بلوچستان کے، وہ معصوم ہیں۔ ان کو قتل کرنیوالے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی اور جنگی معیشت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائے گا، بچے، خواتین، بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہیں گے۔ اپنے جاری بیان میں اے این پی نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان میں معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری نہ صرف قابل گرفت عمل ہے، بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ اپنے ہی بچوں کو جیٹ جہازوں سے نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے۔ پشتون خون گزشتہ پانچ دہائیوں سے غیروں کی مفادات کی نذر ہو رہی ہے اور وہ خون میں لت پت ہے۔ دہشت گردی، انتہاء پسندی چاہے فرد، گروہ، فرقہ، حکومت یا ریاست کی طرف سے ہی کیوں نہ ہو، قابل گرفت عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ خضدار میں اسکول کے معصوم بچیوں کو نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، بلکہ صوبے کے اقدار، روایات اور تاریخ پر بھی سیاہ دھبہ ہے۔ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی یہاں کے وسائل لوٹنے کیلئے ہے۔ جس میں نہتے بچے، بزرگ، خواتین اس کی نذر ہو رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں پختونخوا اور بلوچستان میں احساس محرومی بڑی تیزی سے احساس بیگانگی میں بدل رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ
پڑھیں:
اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام اور پالیسی سازوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کی ریاست قدح کے دارالحکومت الورسیتار میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مدعو تھیں۔ مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025ء (MUNIF) کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمن اور دیگر کئی رہنماؤں و دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی اس کانفرنس میں امیر جماعت کیساتھ ہیں۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملائیشین اسلامک پارٹی جسے پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) بھی کہا جاتا ہے کے قائد عبدالہادی اواغ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مسائل پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے صدر اسلامک سرکل آف ملائیشیا (ICM) ڈاکٹر حیات خان، صدرICM قدح ریاست روجھان سید سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔