Express News:
2025-09-18@01:26:24 GMT

شوگر کے مریضوں کے لیے جامن میں چھپے صحت کے راز

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

جامن موسمِ گرما کے ذائقہ دار اور مفید اجزاء کے حامل پھلوں میں سے ایک ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے متعدد مثبت اثرات رکھتا ہے۔ ماہرین جامن کو صحت کا خزانہ مانتے ہیں اور کئی طبی مسائل سے بچنے اور ان کو دور کرنے کے لیے مریضوں کو تجویز کرتے ہیں۔

ان فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں:

جامن میں جیمبولین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو قابو رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ پھل ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جامن ہاضمے کو بہتر بناتی ہے، قبض سے بچاتی ہے اور معدے کو قدرتی طریقے سے صاف کرتی ہے۔ جامن میں موجود وٹامن سی اور آئرن خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور جِلد کو قدرتی اور صحت مند چمک دیتے ہیں۔ جامن کے پتوں اور گٹھلیوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو مسوڑھوں کے انفیکشنز، منہ کی بدبو اور منہ کے السر سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔ کم مقدار میں کیلوریز اور بھرپور فائبر کی حامل جامن وزن کو قابو رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال جامن مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور موسمی انفیکشنز سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔ جامن میں موجود پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹس قلبی صحت کو بہتر بناتے ہیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں اور قلبی بیماری کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ جامن ایک قدرتی ڈیٹاکسیفائر سمجھی جاتی ہے جو جگر سے زہریلے مواد کو صاف کرتی ہے اور استحالہ کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے نگاہوں کے لیے مفید ہوتا ہے اور عمر کے ساتھ نظروں کو پیش آنے والے مسائل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ جامن کے اندر گرم موسم میں جسم کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کی خصوصیت بھی ہوتی ہے۔.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو بہتر کے لیے ہے اور

پڑھیں:

آشوبِ چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہرِ قائد میں آشوبِ چشم (ریڈ آئی، پنگ آئی انفیکشن) کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے، جس کے باعث سرکاری اور نجی اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  شہریوں کی بڑی تعداد آنکھوں کی سرخی، درد، سوجن، روشنی سے چبھن اور پانی آنے جیسی علامات کے ساتھ اسپتالوں میں رپورٹ کر رہی ہے۔

 ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہوا میں نمی اور صفائی کی ناقص صورتحال نے ایڈینو وائرس کے پھیلاؤ کو تیز کردیا ہے، جو اس مرض کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

جناح اسپتال کراچی کے سربراہ امراض چشم نے بتایا کہ بارشوں کے بعد کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب روزانہ 15 سے 20 مریض اسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق آشوبِ چشم زیادہ تر ہاتھوں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، خاص طور پر جب متاثرہ شخص آنکھ ملنے کے بعد کسی اور سے ہاتھ ملائے،  زیادہ تر کیسز میں ایک ہی آنکھ متاثر ہوتی ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ہلکے کیسز میں برف یا ٹھنڈے پانی کی سکائی کافی ہوتی ہے، جب کہ درمیانے اور شدید انفیکشن میں مصنوعی آنسو والے ڈراپس تجویز کیے جاتے ہیں جو محفوظ ہیں اور ان کے کوئی نقصانات نہیں۔

طبی ماہر نے خبردار کیا کہ بیٹناسول جیسی اسٹیرائیڈ ڈراپس کا ازخود استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ وقتی آرام تو دیتا ہے لیکن طویل مدتی استعمال آنکھوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے اور شدید کیسز میں قرنیہ بھی متاثر ہو سکتا ہے، جس سے نظر دھندلا جانا، روشنی سے شدید چبھن اور درد جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں۔

سول اسپتال کراچی کی ماہر امراض چشم نے بھی اس وبا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ 10 سے 12 مریض آشوبِ چشم کے ساتھ رپورٹ کر رہے ہیں،  مریضوں کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں جیسے قائد آباد، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد سے ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں کو بار بار ہاتھ لگانے سے گریز کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں، تولیے یا تکیا دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں، اور متاثرہ افراد سے ہاتھ ملانے یا قریبی رابطے سے اجتناب کریں۔ آنکھوں میں شدید درد، دھندلا دیکھائی دینے یا روشنی سے ناقابلِ برداشت تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ وبا اگرچہ جان لیوا نہیں ہے مگر تیزی سے پھیلنے کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاط کریں تاکہ مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • آشوبِ چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
  • کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ
  • سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی برطرفی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • پنجاب اسمبلی میں شوگر مافیا تنقید کی زد میں کیوں؟
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • پھل کھائیں یا جوس پئیں؟ ماہرین نے فائدے اور نقصانات بتا دیے
  • صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط