سب سے خوش اور پریشان رکھنے والی نوکریاں کونسی؟ سائنسدانوں نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
حالیہ سائنسی تحقیق میں دنیا کی سب سے زیادہ اور سب سے کم اطمینان بخش نوکریوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ٹارٹو، اسٹونیا کے سائنسدانوں نے کی، جس میں اسٹونین بایو بینک سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں تقریباً 59 ہزار افراد اور 263 پیشوں کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیقی ٹیم نے بایو بینک کے لیے خون عطیہ کرنے والے شرکاء سے ان کی نوکری، تنخواہ، شخصیت اور زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں سوالات کیے۔ نتائج کی روشنی میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ نوکریاں جو زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوئیں، ان میں مذہبی رہنما یا پادری، تحریری مواد لکھنے والے یا مصنف اور میڈیکل کے مختلف شعبہ جات سے متعلقہ پیشے شامل ہیں۔
دوسری طرف، وہ نوکریاں جن سے لوگوں میں کم اطمینان پایا گیا، ان میں باورچی خانے میں کام کرنے والے، ٹرانسپورٹ، گودام اور فیکٹری کے ورکرز، سروے انٹرویو لینے والے اور سیلز ورکرز شامل ہیں۔
مجموعی طور پر جن پیشوں میں اطمینان زیادہ پایا گیا، ان میں میڈیکل پروفیشنلز، ماہرِ نفسیات، خصوصی بچوں کے اساتذہ، شیٹ میٹل ورکرز اور شپ انجینئر شامل ہیں۔ جبکہ کم اطمینان والے پیشوں میں سیکیورٹی گارڈ، ویٹر، سیلز ورکر، میل کیریئر، کارپینٹر اور کیمیکل انجینئر شامل ہیں۔
تحقیق کی مصنفہ کیٹلین اینی کا کہنا ہے کہ ’میں نے سوچا تھا کہ نوکری کی سماجی عزت اطمینان سے زیادہ جڑی ہوگی، لیکن اس کا تعلق بہت معمولی نکلا۔‘ ان کے مطابق وہ نوکریاں جن میں انسان کو اپنی محنت کا حقیقی احساس اور مقصدیت حاصل ہو، وہ زیادہ تسلی بخش ثابت ہوتی ہیں، چاہے وہ سماجی لحاظ سے کم حیثیت رکھتی ہوں۔
تحقیق کے اہم نکات میں یہ بھی شامل ہے کہ خود مختار یا سیلف امپلائڈ افراد زیادہ مطمئن نظر آئے کیونکہ وہ اپنے کام کے دنوں اور اوقات پر کنٹرول رکھتے ہیں، جو ذہنی سکون کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔
گوکہ یہ تحقیق اسٹونیا کی ہے، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کے عمومی نتائج دنیا کے دیگر خطوں پر بھی لاگو ہو سکتے ہیں۔ تاہم ثقافتی فرق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ مختلف ممالک میں نوکریوں کا تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شامل ہیں
پڑھیں:
پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کے 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر شاہین نے پہلی ہی گیند پر آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو بولڈ کر کے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا۔
شاہین شاہ آفریدی اب پاکستان کے صرف تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں حریف ٹیم کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس انجام دے چکے ہیں۔
A unique feat for Pakistan captain @iShaheenAfridi today ????
➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS | #TakraarKaTime | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lh6zWbjS25
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026
وسیم اکرم نے سنہ 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک کو ابتدائی گیند پر پویلین بھیجا تھا۔
پہلی گیند پر وکٹ لینے والے پاکستانی کپتان
وسیم اکرم: سنہ 1993 بمقابلہ زمبابوے (کراچی)
وقار یونس: سنہ 2001 بمقابلہ انگلینڈ (لیڈز)
شاہین شاہ آفریدی: سنہ 2026 بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)
شاہین آفریدی نے صرف ابتدائی وکٹ پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے مزید 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 47ویں اوور میں میتھیو کوہنیمن اور 49ویں اوور میں نیتھن ایلس کی وکٹ حاصل کی اور 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
مزید پڑھیے: شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے
شاہین کے علاوہ حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز تک محدود رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں