—فائل فوٹو

محکمۂ تعلیم سندھ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمۂ تعلیم کا حصہ بننے والے اساتذہ لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے، بھرتیوں کے بعد اگلا مرحلہ اساتذہ کی پروفیشنل تربیت کا ہو گا تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی، سندھ حکومت کے سنجیدہ اقدامات اور محکمۂ تعلیم کے افسران کی کوششوں سے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعتماد کی بدولت اب سندھ کے اسکولوں میں قابل اور اہل اساتذہ فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے، اساتذہ بھرتی مرحلے کے دوران 93 ہزار 118 اساتذہ کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تھرڈ پارٹی ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر 65 ہزار 147 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 27 ہزار 701 جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتی مکمل کی گئی جن میں 31 ہزار 75 خواتین اساتذہ کی بھرتی سے خواتین کو بااختیار بنانے کے سندھ حکومت کے اقدامات کو تقویت ملی ہے، جبکہ 1330 خصوصی افراد اور 2100 اقلیتی امیدوار بھی استاد بنے ہیں۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نئے تقرر ہونے والے نئے اساتذہ سندھ کے 41 ہزار 129 اسکولز کا حصہ بنے ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں سے 5000 سے زائد اسکول فعال ہوئے ہیں اور اب سندھ میں کوئی بھی وائبل اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان بھرتیوں کی بدولت دور رس اثرات آئندہ دنوں میں نظامِ تعلیم کی بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے، امید ہے کہ محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کا حصہ بننے والے استاد ایک معتبر پیشے کی ذمے داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں گے۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے محکمے کے انسانی وسائل میں اضافے کے اعداد و شمار کو خوش آئند قرار دیا ہے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مارچ 2021ء میں تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت آئی بی اے سکھر کے ذریعے نوکریوں کا اشتہار جاری کیا گیا جس کے تحت ٹیسٹ ستمبر 2021ء میں منعقد کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے اعداد و شمار کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ڈویژن کے حساب سے کراچی ڈویژن میں 7 ہزار 444 پی ایس ٹی اور 5 ہزار 643 جے ایس ٹی، حیدرآباد ڈویژن میں 17 ہزار 75 پی ایس ٹی اور 6 ہزار 904 جے ایس ٹی، سکھر ڈویژن میں 11 ہزار 619 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 183 جے ایس ٹی، لاڑکانہ ڈویژن میں 11 ہزار 145 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 34 جے ایس ٹی، میر پور خاص ڈویژن میں 7 ہزار 513 پی ایس ٹی اور 2 ہزار 916 جے ایس ٹی اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 10 ہزار 261 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 20 جے ایس ٹی بھرتی ہوئے ہیں، جبکہ بھرتیوں کے بعد اس وقت سندھ میں اسٹوڈنٹ ٹیچر مجموعی تناسب 34.

59 ہو چکا ہے، جس کو آئندہ بھرتی کے مرحلے میں مزید بہتر کیا جائے گا۔

سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ قابل اساتذہ کے آنے سے اسکول کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جبکہ طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جبکہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نئے مقرر ہونے والے اساتذہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد بھرتی ہوئے ہیں، جبکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو ایک معتبر روزگار ملا ہے، ایک خاندان سے تعلق رکھنے والی 4 بیٹیوں نے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔

وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ سندھ میں برسات اور سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے اسکولز کی بحالی کا کام جاری ہے، کچھ علاقوں میں سہولتوں کے حوالے سے اساتذہ کو چیلینجز درپیش ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش جاری ہے، ایسے استاد جو مشکلات کے باوجود اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

سید سردار علی شاہ نے اعتماد دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بہتر تربیت اور سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ استاد سکون اور اعتماد کے ساتھ اپنی ذمے داریاں ادا کر سکیں تا کہ تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی لائی جا سکیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سید سردار علی شاہ نے پی ایس ٹی اور اسکول ٹیچرز ڈویژن میں اساتذہ کی جے ایس ٹی کہا ہے کہ کی بھرتی کے ساتھ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہیں اور اب تک متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔پروونشل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں سروے ٹیموں نے 81 ہزار 510 سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی ہیں، سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیموں نے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں حصہ لیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سروے ٹیموں نے 56207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی جانچ پڑتال کی، اب تک 53985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔

سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 24246 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے جبکہ مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 افراد سے 3945 مویشیوں کی ہلاکت کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں، تاہم تباہ مکانات اور ہلاک مویشیوں کے اعدادو شمار جمع کرنیکا سلسلہ بھی جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہیکہ سیلابی پانی سے گزر کر متاثرین کا ڈیٹا ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے بھی متاثرہ دیہات جارہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جسٹس نعیم ،جسٹس شکیل پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بدین: ایمپلائز الائنس کی کال پر اساتذہ کا حکومت کیخلاف مظاہرہ
  • پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
  • پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
  • اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد
  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع
  • بھرتیوں‌ کی منظوری، سرکاری ملازمت کے  خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری  
  • مسجد نبوی میں قرآن کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد عالم شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے
  • سربیا کے 800 سے زائد اسکولوں میں بم کی دھمکیاں، طلبہ و اساتذہ محفوظ مقام پر منتقل
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ایک لاکھ 68 ہزارپوائنٹس کی حدبھی عبور
  • پاکستان اور چین کی دوستی ہر زمانے میں قائم رہے گی، صدرمملکت