نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔

کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور ایسے حملوں میں ملوث افراد، ان کے سہولت کاروں، منصوبہ سازوں اور مالی مدد دینے والوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

سلامتی کونسل نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت پاکستان سے مکمل تعاون کریں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی عمل کسی بھی صورت میں قابلِ قبول یا قابلِ جواز نہیں ہو سکتا۔ دنیا کے تمام ممالک پر لازم ہے کہ وہ عالمی قوانین کے تحت دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اقدامات کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل

پڑھیں:

سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار بلوچستان میں آرمی پبلک سکول کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےاس کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں کی بس پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور شرمناک ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے سفاک درندوں کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دہشت گردی کی اس کارروائی کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار حملے کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دیدیا
  • خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
  • خضدار اسکول بس حملہ؛ کینیڈین ہائی کمیشن کی شدید مذمت
  • چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی
  • چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت
  • اقوام متحدہ ادارے یونیسف کی خضدار اسکول بس حملے کی مذمت
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی توثیق کرتی ہیں
  • سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت