UrduPoint:
2026-07-24@01:27:35 GMT

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) بھارتی شہر کولکتہ میں قائم سمندری جہاز تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ بگڑتے سفارتی تعلقات کے درمیان شپ تعمیر کرنے کے 180 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ لاگت والے ایک بڑے دفاعی معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔

گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ ( جی آر ایس ای) بھارتی وزارت دفاع کے تحت کام کرتی ہے۔

اسی نے بدھ 21 مئی کو اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر اس بارے میں مطلع کیا۔ کمپنی نے بتایا، ’’ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت نے شپ بنانے کے آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے۔‘‘

بھارت نے بنگلہ دیش سے کچھ درآمدات پر پابندی عائد کر دی

منسوخ شدہ معاہدے میں بنگلہ دیش کے لیے ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹے جہاز) کی تعمیر شامل تھی، جو کھلے سمندروں میں لمبی دوری تک تجارتی بحری جہازوں کو کھینچنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ایک خصوصی سمندی کشتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے بنگلہ دیشی کارگو کی تیسرے ممالک کو برآمدات کے لیے، جو ٹرانس شپمنٹ کی سہولیات دے رکھی تھیں، اسے منسوخ کر دیا تھا اور ڈھاکہ کی اس کارروائی کو بھارت کے حالیہ فیصلے پر جوابی کارروائی کہا جا رہا ہے۔

ڈھاکہ کی موجودہ انتظامیہ کے اہم مشیر محمد یونس نے حال ہی میں دورہ چین کے درمیان نئی دہلی کے بجائے بیجنگ کے حق میں بعض متنازعہ بیانات دیے تھے اور اسی کے رد عمل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو دی جانے والی بندرگاہی سہولت ختم کر دی تھی۔

محمد یونس نے چین کو ایک نئے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں کی ہیں، جس کی وجہ سے پہلے سے ہی کمزور بھارت - بنگلہ دیش تعلقات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی اس سفارتی کشمکش کے درمیان، بھارت نے گزشتہ ہفتے تیار ملبوسات اور پراسیسڈ فوڈ سمیت بنگلہ دیش کی بہت سی اشیا کی درآمدات پر اہم پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے بندرگاہی تجارت کی سہولت ختم کر دی

بھارت کے نئے حکم کے مطابق شمال مشرق میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹس کے ذریعے بنگلہ دیش سے تیار شدہ ملبوسات کو بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گزشتہ برس شیخ حسینہ کی حکومت کی معزولی کے بعد سے ڈھاکہ اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

بھارت بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مبینہ مظالم پر آواز اٹھاتا رہا ہے، جبکہ بنگلہ دیش بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یہ کہتا رہا ہے بھارت خود اپنے ملک کی اقلیتوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔

انقلاب کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کے رہنماؤں کی پہلی ملاقات

گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف متعدد اقدامات کر چکے ہیں اور دونوں میں بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ادارت: افسر اعوان

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت نے بنگلہ دیش منسوخ کر دیا کے درمیان بھارت کے رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا