—فائل فوٹو

وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان بنگلادیش سیرز میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی 25 مئی کو آمد، سیریز 28 سے شروع

کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین.

..

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں۔

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورہ پر پہنچے گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی

پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔

بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے، سیریز کا پہلا میچ 28 دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے، تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں، اگرچہ وہ یو اے ای کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا حصہ تھے مگر میدان میں نہیں اترسکے۔

بنگلادیش کو اس سیریز میں تاریخی ہزیمیت کا منہ دیکھنا پڑا ہے، یو اے ای نے بنگال ٹائیگر کو 3 میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست دیدی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان کی واپسی پر ہیڈکوچ کا بیان سامنے آگیا

ٹیم کے فزیو بیجید الاسلام خان نے کہا کہ سومیہ سرکار کو مکمل فٹ ہونے میں مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں، مہدی حسن میراز پہلے سے ہی پی ایس ایل کیلیے پاکستان میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر

قبل ازیں بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے مہدی حسن میراز کو یو اے ای اور پاکستان سے سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا تھا، مہدی نے 2024-25 کے سیزن میں بہتر کارکردگی دکھائی،انھوں نے بی پی ایل میں 355 رنز بنائے، ساتھ 13 وکٹیں بھی لیں،وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
 

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
  • بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری
  • پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
  • آئی ایس پی آر اور وزارتِ داخلہ کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی
  • دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی
  • پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل، 4000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات
  • “جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی”
  • جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی
  • بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا