وفاق، سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن کو ساڑھے 12 ارب سے زائد ادا کردیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وفاق اور صوبائی حکومت نے واٹر کارپوریشن کے 12 ارب 59 کروڑ کے واجبات ادا کردیے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سندھ کے اعلامیے کے مطابق وفاق اور سندھ کے مختلف اداروں نے واٹر کارپوریشن کے 31 ارب 77 کروڑ کے واجبات ادا کرنے تھے۔
اعلامیے کے مطابق پی اے سی سندھ نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا، واٹر کارپوریشن نے رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔
پی اے سی سندھ اعلامیے کے مطابق وفاقی اداروں پر 20 ارب 69 کروڑ، سندھ کے اداروں پر 9 ارب 82 کروڑ کے واجبات تھے۔
پی اے سی اعلامیے کے مطابق وفاقی اداروں نے 10 ارب37 کروڑ، سندھ کے اداروں نے 2 ارب21 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق واٹر کارپوریشن پی اے سی سندھ کے
پڑھیں:
لاہور؛ گھر میں کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی، سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
لاہور:جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔
ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔