بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، پاکستان نے عسکری برتری واضح کر دی ہے، سول ملٹری قیادت مضبوط اور ایک پیج پر ہے۔
مبینہ پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئر فورس کے شاہینوں نے کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ ہمارے ساحلوں کا رُخ کرے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تیاری کے باعث کراچی محفوظ رہا اور دشمن کچھ نہ کرسکا، بھارت کے پاس بیچنے اور بات کرنے کو کچھ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگ کےدوران ہمارے سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، اللہ پاک نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی دلیری،بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں کےکارناموں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ ٓ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پوری جنگ میں ترکیے نے مثالی ساتھ دیا ہے، ترک صدر ہر دلعزیز شخصیت، پاکستان کے دوست ہیں۔ پاکستان کی شاندارفتح پرباکوکی سڑکوں پرجشن منایا گیا۔
جہلم میں تیز آندھی سے تباہی، دیواریں، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔
اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلا دیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں،
زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔
اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔
پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہوا ہے، پاکستان میڈیا نے جنگ میں انفارمیشن کی جنگ جیتی، اعجاز ملاح کو ستمبر کے مہینے میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا، اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دیا گیا۔
اعجاز ملاح کو پچانوے ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام میں بھی انہوں نے چائنیز سیٹلائٹ کا ذکر کیا، اب یہاں پر زونگ کی سمز مانگی جارہی تھی، ویڈیو کے ساتھ کچھ آڈیوز بھی ہیں جو میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی، بھارت کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔