ڈاکٹر ضیاء القیوم نے برطرفی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، پیر کو سماعت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس پر جسٹس راجہ انعام امین منھاس سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ایچ ای سی میں ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔
ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معروف قانون دان عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے عدالتی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :