Islam Times:
2025-07-12@23:10:30 GMT

توشہ خانہ 2 کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

توشہ خانہ 2 کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ 2 کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے جج کل صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کی کل اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے جج شاہ رخ ارجمند کل صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کریں گے، پراسکیوشن کل مزید گواہ پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں گواہوں میں وزارت خارجہ کے ایک متعلقہ افسر بھی پیش ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس؛ عدالت میں غیر حاضر ملزمان  کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آ باد:

26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے  کی، جس میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے سماعت کے موقع پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے  77 کارکنان کی حد تک مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جب کہ 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری  پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات: عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا امکان
  • 9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وفاقی کابینہ پر توہینِ عدالت کی تلوار
  • شاہ محمود قریشی کی 9 مئی  کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر، ڈپٹی کمشنر صوابی عدالت طلب
  • ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر: ڈپٹی کمشنر صوابی عدالت طلب
  • اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کے کیس میں اہم پیشرفت
  • 26 نومبر احتجاج کیس؛ عدالت میں غیر حاضر ملزمان  کے وارنٹ گرفتاری جاری