سعودی سرکاری ذرائع کی مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز

ریاض(سب نیوز) سعودی سرکاری ذرائع نے مملکت میں شراب کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا اداروں کی طرف سے حالیہ رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب 2026سے شراب کی فروخت کا لائسنس دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے،یہ رپورٹس سراسر غلط ہیں اور ان دعووں کی متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ سعودی عرب میں موجودہ پالیسیوں یا ضوابط کی عکاسی کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب، سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنے وژن کے تحت، ایک منفرد اور ثقافتی طور پر عمیق تجربہ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے، اس نقطہ نظر کو بین الاقوامی زائرین کی طرف سے اچھی طرح سے پذیرائی ملی ہے جو مملکت کے بھرپور ورثے اور متنوع قدرتی مناظر کو دیکھنے آتے ہیں۔غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے الکحل کے ضوابط کے حوالے سے ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے ایک نیا فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کا مقصد سفارتی کھیپ کے غیر مجاز استعمال کو روکنا ہے۔ ان نئے اقدامات کے تحت اب غیر مسلم ممالک کے سفارت خانوں کو سفارتی کھیپوں میں شراب اور دیگر اشیا درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم، غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت ریگولیٹری ہدایات کے تحت اس طرح کے سامان تک کنٹرول شدہ رسائی ممکن ہے۔ذرائع نے سعودی عرب کے سیاحت کے شعبے کی نمایاں ترقی کو بھی نوٹ کیا۔ 2024میںمملکت میں 29 اعشاریہ7ملین بین الاقوامی سیاحوں نے وزٹ کیا جو کہ 2023میں 27 اعشاریہ4ملین کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں، ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے سیاحتی اخراجات 283 اعشاریہ 8بلین سعودی ریال تک پہنچ گئے جس میں غیر ملکی زائرین نے 168 اعشاریہ5بلین ریال کا حصہ ڈالا، جس سے قومی معیشت کی حمایت میں سیکٹر کے کردار کو نمایاں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا انکار مسترد، پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت عمران خان کا انکار مسترد، پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے لداخ میں ماسٹر پلان شروع وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحادکونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں، ججز آئینی بینچ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: جسٹس جمال خان مندوخیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے حوالے سے مملکت میں

پڑھیں:

بھارتی جارحیت بےنقاب؛ آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی

اسلام آباد:

آپریشن سندور میں بھارتی جارحیت بے نقاب ہوگئی، آئی ایس پی آر نے بروقت اور ذمے داری سے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے دنیا کے سامنے حقیقت عیاں کر دی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران مودی کے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلایا، گودی میڈیا نے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا کر عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔ این ڈی ٹی وی، نیوز 18 اور دیگر کئی گودی میڈیا چینلز نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔

بھارتی چینلز نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کے ایف 16 اور دو F-17 طیارے مار گرائے اور پاکستانی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا، یہ سرخیاں پرائم ٹائم میں چلیں اور اسٹوڈیوز میں موضوع بحث بنی رہیں۔ بین الاقوامی میڈیا بشمول رائٹرز سمیت، فیکٹ چیک اداروں نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے ڈیپ فیک ویڈیوز بھی بنائی گئیں، جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر طیاروں اور پاکستان کے نقصانات سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز سراسر جھوٹ پر مبنی تھیں جس کو بین الاقوامی میڈیا نے فیکٹ چیک کر کے مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا۔

ذرائع کے مطابق گودی میڈیا کی جانب سے حقیقت، افسانہ، اور ڈرامے کی لکیر مکمل طور پر مٹ چکی ہے۔

ایک سنسنی خیز افواہ یہ بھی اڑائی گئی کہ پاکستان کے جوہری ذخائر پر میزائل حملہ کیا گیا، مگر یہ افواہ بھی تھوڑی دیر بعد دم توڑ گئی۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کرتے ہوئے گودی میڈیا کی  خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

بھارتی بحریہ نے کراچی بندرگاہ کو تباہ کرنے کا بھی ڈرامہ کیا مگر نہ اسکی سیٹلائٹ تصویر فراہم کی اور نہ کوئی بین الاقوامی تصدیق کی یا ثبوت پیش کیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے شور مچایا گیا جو قوم پرستی کو ہوا دینے کے لیے پیدا کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے خلاف اندرونی بغاوت کی من گھڑت کہانی بھی بنا ڈالی۔

سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کو انٹیلیجنس کی سنگین ناکامی اور حفاظتی خامیوں پر جواب دہ ٹھہرانے کے بجائے جھوٹ کا ساتھ دیا، بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو ریاستی پروپیگنڈا بنا کر پیش کیا گیا اور گودی میڈیا نے عوام کو بدلے کے مطالبے پر اکسایا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ جواب دیا۔ پاکستان کے صاف شفاف تحقیقات کے مطالبے کو بھی مودی کی جانب سے مسترد کیا گیا، پاکستان نے محض حقائق پر زور دیا جس کی قیادت آئی ایس پی ار نے کی۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینیئر احکام کے ساتھ بروقت  تفصیلی پریس بریفنگ دیتے رہے۔ پریس بریفنگ میں ریڈار لاگز، سیٹلائٹ تصاویر، پروازوں کا ڈیٹا اور جسمانی شواہد بھی پیش کیے گئے۔

پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ اپنی تیاری سے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی جھوٹے دعوؤں کو آئی ایس پی آر نے ٹھوس شواہد سے مسترد کیا۔ آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کو مبینہ حملے کی جگہوں تک رسائی بھی دی۔

پہلگام واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں واضح پیغام دیا تھا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے، اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی یا پاکستان پر جارحیت کی گئی تو ہمارا ردعمل یقینی، فوری اور تباہ کن ہوگا۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان نے صرف اپنی عوام نہیں بلکہ عالمی برادری کو بھی ٹھوس ثبوت پیش کیے، پاکستان کا بین الاقوامی مبصرین کو خوش آمدید کہنا اور تیسرے فریق سے تحقیقات کی دعوت دینا ایک سنجیدہ اور ذمہ دار قدم ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ آج کے ہائبرڈ وار فیئر کے دور میں فیک نیوز ایک ہتھیار بن چکی ہیں، جھوٹے نظریاتی بیانیے اصل حقائق کو مسخ کر سکتی ہے اور فیصلے دھندلے کر سکتی ہیں جو بھارت نے کیا، بھارت نے جعلی جھوٹی خبروں اور اشتعال انگیزی سے تنازع کو بھڑکانے کی ناکام کوشش جاری رکھی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں سچائی کو اجاگر کیا، بین الاقوامی مبصرین نے پاکستان کے معلوماتی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ موقف کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • حج پر آئے ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان سوشل میڈیا پر تنقیدی ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار
  • محمد یونس اورفوج میں اختلافات کی تردید
  • بنگلادیش،محمدیونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید
  • بھارتی جارحیت بے نقاب:آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی
  • بھارتی جارحیت بےنقاب؛ آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی
  • شراب پر سے پابندی ہٹانے کی خبریں بے بنیاد، سعودی عرب
  • شراب پر پابندی ہٹانے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، خبریں بے بنیاد ہیں؛ سعودی عرب
  • سعودی حکومت کی ملک میں شراب کی اجازت کی رپورٹس کی تردید
  • دہشتگردوں سے رابطے رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ