صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن کا بازار گرم ہے، صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں، خیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے، خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردوں نے سانحہ اے پی ایس میں بھی بچوں کونشانہ بنایا تھا، جنگ کے دوران بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، بزدل دشمن ہماری سکیورٹی فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 20 لاکھ سولرائز گھر بن رہے ہیں، پاکستان کا مقدمہ بلاول بھٹو نے لڑا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی پاکستان کی نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید، انتظامی محکموں کے سربراہان اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔