پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارتی آبی جارحیت پر مبنی ماسٹر پلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے لداخ میں ہائیڈرو پاور منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین صریح پامالی ہے، سندھ طاس معاہدہ صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے اور بھارت اسے کمزور کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دریاؤں کا بہاؤ روکنا ماحولیاتی توازن کو تباہ کر سکتا ہے، بھارت کی یہ روش خود اس کے لیے بھی خطرناک ہے، بھارتی آبی منصوبوں سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کی زراعت، معیشت اور ماحول متاثر ہو سکتے ہیں، پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت قانونی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر بھرپور جواب دے گا، پانی کا مسئلہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا بھارت ہوش کے ناخن لے، مودی سرکار کی روش جنوبی ایشیا کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے، عالمی برادری بھارتی غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔
لاہور: کوٹ لکھپت جنرل ہسپتال کی نرس پراسرار طور پر ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اپنے
پڑھیں:
امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
ایک بیان میں چیئرمین پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، اگر امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو یہ کسی بڑی عالمی سازش سے کم نہیں لگتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک طرف امریکہ دنیا میں امن کا داعی بنتا ہے، جبکہ دوسری جانب بھارت سے دفاعی معاہدے کر کے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، امریکہ کے دوہرے معیار نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ایسے میں امریکہ کا اس کے ساتھ دفاعی تعاون کرنا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر ایسے عالمی رویوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی جو ظالم کو طاقت دیتے ہیں اور مظلوم کی داد رسی کے بجائے خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، اگر امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو یہ کسی بڑی عالمی سازش سے کم نہیں لگتا، ایک طرف امریکا دنیا میں امن کی باتیں کرتا ہے، دوسری جانب بھارت جیسے جارحانہ عزائم رکھنے والے ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث عناصر یہ بھول گئے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔