بائیک رائڈرز مہنگا نشہ ویڈ کراچی میں کیسے سپلائی کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
مہنگے ترین نشے ویڈ کی اسمگلنگ میں کوریئر کمپنیز کے بعد نئی ٹرانسپورٹیشن استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن بکنگ پر ویڈ اب کراچی میں موٹرسائیکل رائڈرز کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کےہاتھوں گرفتارملزم عبدل نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 20 ہزار روپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کراچی تک کیسے پہنچتی ہیں؟
ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کے لیے جو راستہ استعمال کیا تھا اسی راستے منشیات بھی اسمگل ہوتی ہیں۔ ویڈ ایران سے براستہ مند، دہریجی پھر ناردرن پاس سعیدآباد تک موٹرسائیکل پر پہنچائی جاتی ہے۔
ملزم عبدل نے بتایا کہ حسنین بلوچ آسکانی گینگ کا سربراہ ہے جو ایران سے آپریٹ کرتا ہے، سعید آباد پہنچ کر منیشات حنیف بلوچ نامی ملزم وصول کرتا ہے، سعید آباد سے پوش علاقوں کے رائڈز آکر ویڈ خریدتے ہیں۔ اس کی قیمت 35 ہزار روپے فی گرام ہے جس کی ادائیگی ڈیلیوری سے پہلے آن لائن وصول کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان جعل سازی سے کتنے لاکھ ڈالرز کماتا رہا ہے؟
عبدل کے مطابق موٹر سائیکل سوار سپلائر کو ایک پرچی پر مقام اور وصول کرنے والے کا نام لکھ کر دیا جاتا ہے۔ رائیڈر گرفتاری سے بچنے کے لیے موبائل فون کا استعمال نہیں کرتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی کراچی ویڈ سپلائی منشیات مہنگا نشہ ویڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی منشیات مہنگا نشہ ویڈ
پڑھیں:
ایم 6 اور ایم 10 موٹر ویز کے حوالے سے اچھی خبر
وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 10 اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کراچی آمد پر بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقات میں موٹر وے منصوبوں کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ ایم 6 منصوبہ اب مزید نظر انداز نہیں ہوگا، ایم سکس اور ایم ٹین موٹر ویز اب خواب نہیں، حقیقت بننے جا رہی ہیں، انھوں نے کہا 400 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کراچی کی بزنس کمیونٹی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس انقلابی منصوبے میں سرمایہ کاری کریں، علیم خان نے بتایا کہ ایم 10 موٹر وے کی تعمیر سے کراچی پورٹ سے اشیا کی ترسیل کا نظام بہتر ہوگا، اور دونوں موٹر وے منصوبے 2 سال میں مکمل ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے لیاری ایکسپریس وے سے ہیوی ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے حوالے سے کہا کہ اگلے 15 دن میں وہ وزیر اعظم کو اس سلسلے میں آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ گزشتہ سال 64 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو کمانے والا نیشنل ہائی وے اتھارٹی، اس سال 110 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے جا رہا ہے۔