میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی صدارت میں پانی کے مسائل پر سٹی کونسل کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس منگل کے روز سٹی کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، کونسل اراکین کے مطالبے پر بلائے گئے اس اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر کونسل / وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم، میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، پارلیمانی لیڈرز ، واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئرز اور اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گے، شہر میں فراہمی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، واٹر ہائیڈرینٹس کے تمام نوزلز کی نگرانی ہوگی اور افسران سے تحریری حلف نامہ لیا جائے گا، انہوں نے ہائیڈرینٹس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا ،میئر کراچی نے کہا کہ لیاری کے لئے K-III اوور گرائونڈ لائن کی پی سی نئے مالی سال کے بجٹ میں ریوائز ہو رہی ہے، لیاری کے لئے K-III کی لائن سے پانی زیادہ چوری ہو رہا تھا اب اس لائن کو ایلی ویٹڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ پانی کی چوری کو روکا جاسکے، چیئرمین بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت سے 12 ارب روپے دلوائے، اس رقم سے حب کینال تعمیر کی جا رہی ہے جس سے 40 ملین گیلن یومیہ پانی زیادہ ملے گا اور ہم K-III کا پانی بہتر انداز میں دیگر علاقوں تک پہنچا سکیں گے، لیاری اور صدر ٹائون کے فراہمی و نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرانے کے لئے فنڈز منظور کروالئے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی واٹر کارپوریشن کے صرف 14 لاکھ رجسٹرڈ صارفین ہیں جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد 38 لاکھ ہے، بل صرف 5 لاکھ کو موصول ہوتے ہیں اور ادا کرنے والوں کی تعداد اس سے بھی کم ہے، منفی سیاست کی وجہ سے یہ تصور ہے کہ واٹر بورڈ پانی نہیں دیتا، حالانکہ زیادہ تر جگہوں پر پانی دستیاب ہوتا ہے اور اس بل میں پانی و سیوریج دونوں سروسز کے پیسے شامل ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے وقت واٹر بورڈ کی آمدنی 1.
(جاری ہے)
�
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واٹر کارپوریشن کے میئر کراچی نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل پر اعلیٰ سطح اجلاس میں گوادر کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سپلائی کے منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ اسے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گوادر: شادی کور تا چوڑ ڈگار واٹر ٹرانسمیشن لائن منصوبہ تکمیل کے قریب
انہوں نے جی ڈی اے کو ہدایت کی کہ نئے پائپ لائن سے گھریلو کنکشنز کی فراہمی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ شادی کور سے پانی کی باقاعدہ سپلائی شروع کرنے اور واٹر ڈیسلینیشن پلانٹ کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سنٹسر میں بورنگ سسٹم جلد فعال کرکے پانی کی فراہمی شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کو پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے نمائندہ مقرر کیا، جو تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: گوادر میں پانی کا بحران، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہنگامی اقدامات کا اعلان
اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری پبلک ہیلتھ ہاشم غلزئی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی اور بجلی کے مسائل گوادر میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان