ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :اگر موبائل اور کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹمز کو ڈیجیٹل دنیا کی “بنیاد” سمجھا جائے، تو گزشتہ کئی سالوں سے یہ بنیادیں زیادہ تر امریکی کمپنیوں کے ہاتھوں تعمیر ہوئی ہیں: موبائل کے لیے اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز کے لیے ونڈوز، اور ایپل کا آئی او ایس۔ لیکن ان نظاموں کے پیچھے چھپے خطرات ایک تلوار کی مانند ہیں جو کسی بھی لمحے گر سکتی ہے، اور کسی بھی حفاظتی شعور رکھنے والے فرد کی نیند حرام کر دیتی ہے۔ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ اجارہ داری کے تحت معلوماتی سلامتی کے بحران کے آثار بار بار سامنے آ چکے ہیں:

گزشتہ سال جولائی میں مائیکروسافٹ کے بلیو اسکرین واقعے نے عالمی آئی ٹی نظام کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں متعدد ممالک اور خطوں کے ایوی ایشن سسٹم، بینکنگ سسٹم اور سپر مارکیٹ سسٹم متاثر ہوئے اور یہاں تک کہ”مفلوج” ہو گئے۔ تصور کریں کہ اگر یہ مختصر بحران کسی انسانی ساختہ سائبر جنگ کی مشق ہوتی؟ اگر کسی دن آپ کا یا آپ کی حکومت کا بینک اکاؤنٹ یکدم صفر ہو جائے؟ ایسا سوچ کر ہی خوف آتا ہے۔ جب آپ کے پاس انتخاب کا موقع ہی نہ ہو، تو کسی حق یا آزادی کی بات کرنا بے معنی ہے۔ لیکن اب دنیا کے پاس ایک نیا انتخاب موجود ہے: چین کی ہواوے کمپنی کا ہارمونی او ایس۔ 24 مئی 2025 کو شینزین میں اوپن سورس ہارمونی ڈویلپر کانفرنس منعقد ہوئی،

جس میں اوپن سورس ہارمونی سسٹم کی ترقی کی تازہ ترین پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔ گزشتہ خزاں جب ہواوے نے نیا ہارمونی سسٹم ہارمونی او ایس جاری کیا تو بہت سے چینیوں کی آنکھیں مسرت کے باعث بھیگی ہوئی تھیں۔ اس بظاہر عام سے آپریٹنگ سسٹم کے لانچ کے پیچھے کتنی محنت اور تکلیفیں چھپی ہیں، اور اس نے چین اور دنیا کو کیا دیا ہے؟ 2012 میں، چین کی ہواوے کمپنی نے اپنا آپریٹنگ سسٹم تیار کرنا شروع کیا۔ اس وقت اینڈرائیڈ، ونڈوز اور آئی او ایس عالمی منڈی پر اپنی اجارہ داری قائم کیے ہوئے تھے، اور کسی نئے نظام کے لیے مارکٹ میں داخلے کی کوشش کرنا انتہائی مشکل تھا۔ 2019 میں، امریکہ نے اچانک ہواوے پر اینڈرائیڈ کی بنیادی سروسز پر پابندی لگا دی۔ ایک رات کے اندر ہواوے کے بیرون ملک فروخت ہونے والے فونز گوگل میپس، جی میل جیسے عام سافٹ ویئرز استعمال کرنے کے قابل نہ رہے، جس سے کمپنی کو شدید دھچکا لگا۔ اس واقعے نے چینیوں کو یہ سمجھا دیا کہ دوسروں کی چیز چاہے کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو، اگر اس کی چابی آپ کے پاس نہیں ہے، تو کسی بھی وقت آپ کو باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔ اسی وجہ سے ہواوے نے ہارمونی سسٹم کی ترقی کو تیز کر دیا۔ اس مقصد کے لیے ہواوے نے کئی بلین ڈالرز تحقیق و ترقی پر خرچ کیے، ہزاروں سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم نے دن رات محنت کی، اور تب جا کر ہارمونی کا ظہور ممکن ہوا۔

ہارمونی نے چین کو اپنی حقیقی خودمختار “ڈیجیٹل بنیاد” فراہم کی ہے۔ طویل مدتی نقطہ نظر سے، ہارمونی پوری چینی سافٹ ویئر انڈسٹری کو ابھارنے کا باعث بنے گا، اور چینی کمپنیوں کے لیے غیر ملکی نظاموں کے لیے “مزدوری” کرنے کے دن ختم ہو جائیں گے۔ امریکہ کی طویل عرصے سے چلنے والی آپریٹنگ سسٹمز کی اجارہ داری میں، ترقی پذیر ممالک کو ان نظاموں پر انحصار کرنے کے لیے بھاری پیٹنٹ فیس ادا کرنی پڑتی ہے یا پھر انہیں ٹیکنالوجی کا پابند بنایا جاتا ہے۔ ہارمونی ایک اوپن سورس سسٹم ہونے کی وجہ سے مفت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کے اخراجات میں بچت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مزید برآں، وہ ہارمونی کی بنیاد پر اپنی ضروریات کے مطابق شعبہ جاتی حل (جیسے زرعی انٹرنیٹ آف تھنگز، اسمارٹ شہر) تیار کر سکتے ہیں، جس سے ان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز ہو گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہارمونی سسٹم نے ترقی پذیر ممالک کو سیاسی خطرات سے بچنے اور اپنی ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط بنانے کا اعتماد دیا ہے۔

یہ نظام ان ممالک کو ایک “متبادل آپشن” فراہم کرتا ہے، جس سے بین الاقوامی تنازعات میں “کسی ایک طرف” کھڑے ہونے کی مجبوری کم ہو جاتی ہے۔ ہارمونی نے عالمی سطح پر کثیر قطبی ٹیکنالوجی کے ماحول کو وسعت دی ہے، نظامی خطرات کو کم کیا ہے، عالمی نیٹ ورک کی لچک کو بڑھایا ہے، اور گوگل، مائیکروسافٹ اور ایپل جیسی کمپنیوں کو اپنی رازداری کی پالیسیوں کو بہتر بنانے پر مجبور کیا ہے، جس سے بالواسطہ طور پر صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے معیار میں اضافہ ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہارمونی محض ایک آپریٹنگ سسٹم کا متبادل نہیں ہے، بلکہ یہ عالمی ڈیجیٹل حکمرانی کو کثیر قطبی بنانے کی ایک اہم قوت ہے۔ اس کی کامیابی اس کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور بین الاقوامی تعاون کی گہرائی پر منحصر ہے۔ مستقبل میں ہارمونی کو شاید لا تعداد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے، لیکن اس نے پہلا اور سب سے مشکل قدم اٹھا لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم چین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم چین میں 2025 کے لیے ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح چینی صدر کا فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط ،سماجی علوم ،ہنرمندی اور سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنا چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی ہے،چین کی وزارت.

.. چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، کثیرالجہتی امور پر بات چیت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترقی پذیر ممالک کو ہارمونی او ایس

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس