سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ؛ حکومت کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ، گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا بجٹ کے دن تنخواہوں میں اضافہ ہوا توڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ کو اسی جلسے میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ورنہ وہ بھی دھرنے میں ساتھ ہوں گے
وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی جبکہ لیو انکیشمنٹ سے متعلق رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اگلے ہفتے اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیر برائے پارلیمانی امور و چیف وہیپ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت خزانہ،وزارت قانون و انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران سمیت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اے جی ای جی اے) کے چیف کوآرڈی نیٹر رحمان باجوہ سمیت گرینڈ الائنس کے دیگر عہدے دار شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار
اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مطالبات حل کرنے کے لیے حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان طے پائے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر طارق فضل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ کیے گئے وعدے پر قائم ہے، وزیراعظم امدادی پیکیج اور لیو ان کیشمنٹ سمیت تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں وزارت خزانہ حکام نے ملازمین کے ساتھ کئے گئے حکومتی تحریری معاہد ے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہےگورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اے جی ای جی اے) کے چیف کوآرڈی نیٹر رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ بجٹ والے دن معاہدے پر عمل درآمد کا پہرا دینے کیلئے ملک بھر سے لاکھوں ملازمین اسلام آباد آئیں گے اس معاہدے پر عمل درآمد ہوا تو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ کو اسی جلسے میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا لیکن خدانخواستہ اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وعدے کے مطابق یہ لو گ بھی دھرنے میں ہمارے ساتھ شریک ہوں گے۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
ہ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کی لیو ان کیشمنٹ کا معاملہ حل کرنے کیلئے رانا ثناء اللہ کی صدارت میں قائم کمیٹی کااجلاس آئندہ ہفتے بلایاجائے گا اور اس میں یہ معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے طے پایا ہے کہ حکومت اور سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم کے عہدے داران اپنی اپنی ورکنگ کرکے کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے اور اس اجلاس میں اس کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات تیار کرکے حکومت کو پیش کی جائیں گی۔
سعودی عرب میں چاند نظر آگیا؛ حج 5 جون کو ادا کیا جائے گا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر طارق فضل چوہدری معاہدے پر عمل درآمد سرکاری ملازمین کے کی یقین دہانی گرینڈ الائنس اجلاس میں جائے گا
پڑھیں:
محکمہ ریلوے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم
عادیہ ناز: محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہیں پھر تاخیر کا شکار، ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہر ماہ کی 15 تاریخ تک تنخواہ دی جانی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث تنخواہ اب تک ادا نہیں کی جا سکی۔
تنخواہوں میں تاخیر سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو روزمرہ کے اخراجات کے لیے انحصار کرتے ہیں۔
سیاحوں کے لیے خوشخبری
صدر ریلوے پریم یونین فیاض شہزاد کا کہنا تھا کہ ملازمین پورا مہینہ محنت کرتے ہیں،تنخواہ لیٹ کردی جاتی ہے،ریلوے افسران اپنی تنخواہیں بروقت وصول کر لیتے ہیں۔