حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری اجلاس اب وادی کے سیاحتی مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار حکومت کا کابینہ اجلاس سرینگر یا جموں سے باہر، جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے کلب پارک میں منعقد کیا گیا۔ اس تاریخی اجلاس کی صدارت جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کی، جس میں تمام وزراء، محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع اننت ناگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ پہلگام کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی حکمت عملی پر تفصیلی غور ہوا۔ وزیراعلٰی نے محکمہ سیاحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری، سہولیات کی فراہمی، اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

عمر عبداللہ کی حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات پر کابینہ اجلاس منعقد کرنے کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب 22 اپریل کو بائسرن، پہلگام دہشت گردانہ حملے اور بعد ازاں بھارت اور پاکستان کے مابین چار روزہ جنگ کے بعد کشمیر میں وارد ہونے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس تناظر میں حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری اجلاس اب وادی کے سیاحتی مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکے۔ پہلگام کے بعد اب حکومت کی جانب سے اگلا اجلاس گلمرگ میں 28 مئی کو متوقع ہے، جس میں مزید ترقیاتی اقدامات اور بین محکمانہ رابطوں پر غور کیا جائے گا۔ قبل ازیں عمر عبداللہ نے پہلگام میں کابینہ اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں پریس نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کابینہ اجلاس

پڑھیں:

سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مہمانوں کے استقبال کیلئے تقریب میں بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی پابندی  عائد کر دی گئی،تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز، ہیڈماسٹرز کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجرک، ٹوپی اور تحائف کی روایت سرکاری سطح پر بند کردی گئی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق فنکاروں کو جلد امدادی چیکس دینے کا فیصلہ
  • تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی  
  • وفاقی حکومت کا کیش لیس کاروبار کے فروغ کیلئے پابندیوں کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ 
  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
  • کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزے شروع کر دئیے
  • پاکستان ،ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پاکستان جیسے ممالک دہشتگردی کو سیاحت سمجھتے ہیں، یہ دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے ،نریندرمودی
  • چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، کثیرالجہتی امور پر بات چیت