پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش: سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک :سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کر دیں۔
یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔
سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی بڑی کمی
انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے ’شہیدوں‘ کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق درحقیقت مودی سرکار سیز فائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے، مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہ پور کانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سابق بھارتی وزیر خارجہ
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔