اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی جبکہ لیو انکیشمنٹ سے متعلق رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اگلے ہفتے اجلاس بلایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور و چیف وہیپ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت خزانہ،وزارت قانون و انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران سمیت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اے جی ای جی اے) کے چیف کوآرڈی نیٹر رحمان باجوہ سمیت گرینڈ الائنس کے دیگر عہدے دار شریک ہوئے۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مطالبات حل کرنے کے لیے حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان طے پائے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد رحمان باجوہ نے’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طارق فضل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ کیے گئے وعدے پر قائم ہے، وزیراعظم امدادی پیکیج اور لیو ان کیشمنٹ سمیت تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔

رحمان باجوہ نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت خزانہ حکام نے ملازمین کے ساتھ کئے گئے حکومتی تحریری معاہد ے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے انکا کہنا تھا کہ بجٹ والے دن معاہدے پر عمل درآمد کا پہرا دینے کیلئے ملک بھر سے لاکھوں ملازمین اسلام آباد آئیں گے اس معاہدے پر عمل درآمد ہوا تو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ کو اسی جلسے میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا لیکن خدانخواستہ اگر عمل درآمد نہ ہوا تو وعدے کے مطابق یہ لو گ بھی دھرنے میں ہمارے ساتھ شریک ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رحمان باجوہ نے بتایا کہ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کی لیو ان کیشمنٹ کا معاملہ حل کرنے کیلئے رانا ثناء اللہ کی صدارت میں قائم کمیٹی کااجلاس آئندہ ہفتے بلایاجائے گا اور اس میں یہ معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے طے پایا ہے کہ حکومت اور سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم کے عہدے داران اپنی اپنی ورکنگ کرکے کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے اور اس اجلاس میں اس کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات تیار کرکے حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: معاہدے پر عمل درآمد سرکاری ملازمین کے ڈاکٹر طارق فضل رحمان باجوہ یقین دہانی اجلاس میں بتایا کہ جائے گا

پڑھیں:

صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو الجھا رہی ہے، ریحان راجپوت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رُکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسئلے کو الجھارہی ہے جس کے باعث پورے سندھ میں 12روز سے سرکاری دفاتر تالا بندی کا شکار ہیں، عوام کو روزمرہ کے معاملات کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو حکمران اپنی عیاشیوں پر کروڑؤں روپے لٹارہے ہیں، ادارے لوٹ مار اور بدعنوانی کی نذر کردیئے گئے ہیں، دوسری طرف سرکاری ملازمین جن کی زندگی کا کل مال و مطائع پنشن اور گریجویٹی ہے ان کی بھی کٹوتی کرکے انہیں مالی پریشانیوں میں مبتلا کیا جارہا ہے، انہوںنے کہاکہ سرکاری اداروں کو چلانے والے کلریکل اسٹاف اداروں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اور ان ملازمین کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمے داری ہے لیکن 12روز سے ان ادارں میں احتجاج کیا جارہا ہے، حکومت بے حس ہوگئی ہے، تعلیم سے لے کر صحت، زراعت، ریونیو سمیت دیگر اداروں میں تالا بندی کی وجہ سے شہریوں کو روزمرہ کے کاموں کیلیے پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔حکومت فوری طورپر ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے تاکہ ملازمین اپنے فرائض بخوبی ادا کرسکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • پنشن اخراجات پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کنٹری بیوٹری اسکیم، نیا مالی ماڈل متعارف
  • وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • پی این ایس سی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان   
  • پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے
  • صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو الجھا رہی ہے، ریحان راجپوت
  • بدین: ایمپلائز الائنس کی کال پر اساتذہ کا حکومت کیخلاف مظاہرہ
  • پی این ایس سی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
  • عوام دشمن حکومت کے سیاہ کارناموں میں ایک اور اضافہ
  • جائزمطالبات پرعمل درآمد کریں گے، اعلی ٰسطح مذاکراتی کمیٹی کی مظاہرین کو یقین دہانی