Nawaiwaqt:
2025-09-23@19:13:48 GMT

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں 80 فیصد اضافہ

ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس7ہزار سے بڑھا کر9ہزار روپے کر دی گئی ہے ، 2023 میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس5 ہزار روپے تھی، 2024  میں 7ہزار روپے کی گئی تھی ، 2سال میں رجسٹریشن فیس میں4ہزار اضافہ کیا گیا جو  80  فیصد تک بنتا ہے ، رجسٹریشن فیس کی مد میں پی ایم اینڈ ڈی سی کو 2 ارب کے قریب آمدن متوقع ہے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کی فیس ایم ڈی کیٹ

پڑھیں:

پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے جب کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا.

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں اسی طرح، اگست 2024 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستان کی افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں. دوسری جانب اگست 2025 میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، گذشتہ ماہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی ہوئی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی میں بھی افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ذرائع نے بتایا کہ اگست 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 19 کروڑ ڈالرز رہیں.                                                                                         

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں غربت کی شرح میں 7فیصد اضافہ ہوا: عالمی بینک کی رپورٹ
  • پاکستان میں غربت میں خطرناک اضافہ، شرح 25.3 فیصد تک جا پہنچی
  • ورلڈ بینک رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عوامی اصلاحات پر زور
  • پاکستان میں غربت کی شرح تین برس میں 7 فیصد بڑھ گئی: عالمی بینک
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ
  • سندھ میں سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کا کل سے تمام او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان
  • شہریوں پر مہنگائی کا وار! گھی اور آئل خریدنا مزید مشکل ہوگیا
  • پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • کیا 3 برسوں میں دگنا قرض لیا گیا؟ وزارت خزانہ نے بتا دیا
  • بینک کھاتوں، مختصر قرضوں اور سرمایہ کاری میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ