فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کی منتقلی کا منصوبہ علاقے میں لاکھوں افراد کے لیے نسل کشی اور جبری بے دخلی کی نئی لہر قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے کو 2 حصوں میں تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ، سعودی عرب کے بعد جرمنی کا بھی شدید اعتراض

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اتوار کے روز کہا کہ جنوبی غزہ میں خیمے اور دیگر پناہ گاہوں کا اسرائیلی منصوبہ کھلی دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔

دریں اثنا ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت غزہ سٹی کے رہائشیوں کو جنوبی غزہ منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں موجود لاکھوں شہریوں کو متاثر کرے گا۔

بیان میں حماس نے کہا کہ جنوبی غزہ میں خیمے اور دیگر پناہ گاہوں کے لیے سامان کی تعیناتی کھلی دھوکہ دہی ہے جو انسانی ہمدردی کے بہانے ایک سفاک جرم کو چھپانے کی کوشش ہے جس پر اسرائیلی افواج عملدرآمد کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیے: اسرائیل نے ہولوکاسٹ کا سبق بھلا کر غزہ پر قبضے کا غیر قانونی منصوبہ بنایا، روسی سفارتکار

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ سٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیلی فوج  کا کہنا ہے کہ وہ اتوار سے جنوبی غزہ میں خیمے اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا شروع کرے گی تاکہ جنگی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ایرانی مسلح افواج کا امریکا اور اسرائیل کو نیا انتباہ کیا ہے؟

تاہم حماس کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات انسانی ہمدردی کے جھوٹے بہانے کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی افواج کے مجوزہ وحشیانہ اقدامات کو چھپایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل کا غزہ ری لوکیشن منصوبہ حماس غزہ کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: غزہ کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ کے لیے

پڑھیں:

حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا

حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز

حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پربھی ووٹنگ ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کےکنٹرول کی راہ ہموار کرےگی، قرارداد سے غزہ کی حکومت اور تعمیر نو غیرملکی سرپرستی میں چلی جائے گی۔

حماس کا مؤقف ہےکہ قرارداد سے فلسطینیوں سے ان کی حکمرانی چِھن جائےگی، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا مطلب غیرملکی سرپرستی ہوگا۔

حماس کا کہنا ہےکہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیرنگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہیے۔

حماس نے غزہ کو غیرمسلح کرنے یا فلسطینیوں سے مزاحمت کا حق چھیننےکو مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ قرارداد میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کا قیام شامل ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل بنگلہ دیش کی عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق
  • جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی جارحیت، 13 افراد شہید، متعدد زخمی
  • ’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی
  • حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
  • حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • اسرائیل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوشش کر رہا ہے، جنوبی افریقا
  • غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا
  • سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان