خیبر پختونخوا : موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پشاور(اوصاف نیوز)پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، آندھی اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی.
خیبرپختونخوا میں 27 مئی کو بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ، رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 1 خاتون اور 3 بچے شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے.
لگتا ہے ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم پاکستانی ہیں،تو ہندوستان چھوڑدیں، بی جے پی لیڈر کی ہرزاسرائی پر مقدمہ درج
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
---فائل فوٹوصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 13 بچوں اور 2 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 1 خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے۔
خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے واقعات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔
خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔