اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اورعسکری دونوں محاذوں پر شکست دی۔ ہمارے شہدا نے جانیں قربان کر کے ملک کا پرچم بلند کیا. بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کےجارحیت کی.ہم خطےمیں امن چاہتے ہیں. جنگ نہیں، نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کی.

جس کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کا پرچم سربلند رکھا. ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔ بھارت جب بھی جارحیت کرے گا. اُسے ہر محاذ پر سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں میدانوں میں شکست دی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا۔ پاکستان جنگ نہیں، بلکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ قائدِ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا  اور آج ہمارا دفاع ناقابلِ شکست ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایاز صادق نے نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی حکومت کے تصور کو ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس بات پرراضی ہیں کہ قومی حکومت بنےاوراس کے بعد اصلاحات اور انتخابات کاعمل ہو۔

ایم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی اوراس میں یہ موضو ع زیربحث آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ قومی حکومت ہی واحد حل ہے۔

مزیدپڑھیں:پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

بڑی خبر! فواد چوہدری کا پروگرام ‘پاور ٹاک’ میں بڑا انکشاف: عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی حکومت کی حامی بھر لی ہے۔ pic.twitter.com/AY8ONxXYE8

— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) June 2, 2026

متعلقہ مضامین

  • محبوبہ مفتی کا نئی دلی سے مذاکرات کیلئے متحدہ سیاسی محاذ بنانے پر زور
  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم