قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی پر میری اپنی بھارتی بیگم سے بحث نہیں ہوتی، حسن علی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کی والدہ گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں ایک گلی سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حسن علی کی والدہ نے بتایا کہ ان کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس نے بتایا کہ قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سی پی او محمد ایاز سلیم نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان اگر غلط تھا تو معذرت چاہتا ہوں، حسن علی
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افسوس ناک واقعہ پرس چھین کر فرار حسن علی ڈکیتی قومی کرکٹر والدہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افسوس ناک واقعہ پرس چھین کر فرار حسن علی ڈکیتی قومی کرکٹر والدہ وی نیوز حسن علی کی والدہ
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔