پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا موقف تبدیل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کر لیا گیا۔
کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکا کی پیروی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان کرپٹو ریگولیٹری پالیسیوں کو اپنا رہا ہے، فروری میں کرپٹو کرنسیز کے لیے ’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرپٹو کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔