عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہرنہیں آؤں گا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہیے، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہوگی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8جج صاحبان کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کھڑی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 8جج صاحبان نے کہا جو غلطیاں الیکشن کمیشن نے کیں ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن نے اپنا آئینی فرض ادا نہیں کیا، آئینی فرض یہ تھا کہ صاف اورشفاف انتخابات ہوں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کو تمام 13ججز نے غلط کہا ہے، 8جج صاحبان نے کہا الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کے متعدد ایسے فیصلے تھے جس سے ابہام پیدا ہوا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن نے کہا
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔