فوج تعلیمی ماحول بہتر بنانے اور تحقیقی کام کے فروغ میں حکومت کا ساتھ دے گی؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں ’ہلال ٹاکس‘ کے شرکا سے ملاقات کی ۔
’ہلال ٹاکس‘ میں عالمی، علاقائی اور قومی امور پر گروپ ڈسکشنز اور انٹریکٹو سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ’ہلال ٹاکس‘ کا مقصد تعلیمی برادری کے مابین نکتہ نظر کا تبادلہ ہے، فورم میں بلوچستان کے جنوبی اضلاع، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والی 1800 سے زائد تعلیمی شخصیات اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تعلیمی اداروں پر قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ، کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے علمی ادارے، تنقیدی سوچ اور جدت کا مرکز ہوں ۔
فیلڈ مارشل نے تحقیق کے شعبے میں درپیش چیلنجز کا اعتراف کیا، کہا کہ فوج تعلیمی ماحول بہتر بنانے اور تحقیقی کام کے فروغ میں حکومت کا ساتھ دے گی ۔
سوال و جواب کے کھلے سیشن میں شرکا نے ’ہلال ٹاکس‘ کے اقدام کو سراہا، کہنا تھا کہ ہلال ٹاکس جیسے اقدامات قومی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوں گے۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
اجلاس کا اختتام محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لیے کیے جانے والے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔